بونی (ذاکر زخمی سے) ضلعی انتظامیہ اپر چترال،محکمہ جنگلات، اور اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے اشتراک سے بونی ریسٹ ہاوس میں شجری کاری مہیم کے سلسلے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین،سی۔ڈی۔او محکمہ جنگلات چترال جمیل،آر۔پی۔ایم اے۔کے۔ار۔ایس۔پی اپر چترال پیر سجاد حسین، تحصیل کونسلر سردار حکیم، وی۔سی ناظم احسان لال،صدر تجار یونین بازار بونی محمد شفع، ار۔ایف۔او بونی نذیر، ایس۔ایچ۔او تھانہ بونی ظہور الدین وغیرہ نے شرکت کی۔شجر کاری مہیم میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے ریسٹ ہاوس بونی میں دیودار کا پودا لگاکر شجر کاری مہیم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اپنی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس مہیم کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں میں شغور اُجاگر کرنے پر زور دیا اور داروں کے ساتھ سول سوسائٹی کو بھر پور کردار ادا کرنے کی تاکید کی ”ہر بشر دو شجر“ کے نعرہ کے ساتھ اس مہیم کے بارے سی۔ڈی۔او فارسٹ چترال جمیل نے کہا کہ اس نعرہ کونہ صرف بونی بلکہ پورا اپر چترال میں پھیلایا جائیگا۔ تاکہ ہر فرد کم از کم دو پودے لگا کر اس علاقے کو سر سبز شاداب کرنے اور سیلاب کی راہ میں روکاوٹ ڈالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مختصر تقریب کے بعد محکمہ جنگلات کی طرف سے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔
تازہ ترین
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م