بونی(ذاکر ذخمی)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اپنے عہدہ کا چارچ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن بی۔ایل۔ایس۔او کے دفترکا دورہ کیا۔تو حاضر تنظیمات کے نمائیندے،ناظمین،کونلسرز وا علاقے کے عمائدین پُرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا۔۔بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن مختلف سول سوسائٹیز کے اشتراک سے وجود میں ائے ہوئے واحد تنظیم ہے جو ۵۰۰۲ ء سے بلا تفریق و امتیاز متعین علاقے میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔تنظیم کا دائرہ ِ کار ۵۷۹ مربع کلو مٹر پر محیط ہے۔۶۵ دیہات اور ۵۴۳۳ کھرانے آپ کے خدمات سے مستفید ہورہے ہیں۔ کل ۴۵۲ تنظیمات بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن میں شامل ہیں۔بی۔ایل۔ایس۔او علاقے کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مذکورہ علاقے کے تعمیر و ترقی،صحت،تعلیم اور ثقافت کے شعبے میں بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے اپنے خطاب میں بی۔ایل۔ایس۔او کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔اور ساتھ اپنی طرف سے ہر ممکن ذاتی و سرکاری حیثیت سے تعاون کا یقین دلایا۔آپ نے خواتین کو معاشرہ میں مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے پر زور دیا اور اس سلسلے میں مختلف تجاویز بھی دئیے۔ انہوں نے علاقے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رحجان پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہا کہ اس خطرناک صورت حال کے روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کے اشد ضرورت ہے۔ اس پرتحقیق ہونا چاہیے کہ اس کے اصل محرکات کیا ہیں۔ اس کے تہہ تک پہنچنے کے لیے سیمناز کرنے اور اگاہی مہیم چلانے کی اشد ضرورت ہے اس سلسلے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے۔بازار میں غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے متنبہ کی کہ اس طرح کے کام برداشت نہیں کی جائیگی اس طرح کے غیر معیاری اشیاء خورد و نوش انسانی صحت کے لیے زہر ہیں ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔۔ اس مو قع پر مقرریں منیجر شیر افضل، تحصیل کونسلر سردار حکیم، وی۔سی ناظم سلامت خان،تحریک حقوقِ عوام کے راہ نما کونسلر رحمت سلام لال،سرفراز کونسلر سنوغر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کا چارج سنبھالے چند مہینہ گزر گیا ہے آپ اپر چترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں اور ان کے مسائل سے خوب اگاہی حاصل کر چکے ہیں اور مسائل کے حل کے سلسلے گہری دلچسپی لے رہے ہیں تا ہم مسائل کے حل کے راہ میں کئی ایک مسائل درپیش ہیں۔ نومولد ضلع میں اس وقت تک افیسروں کے لیے نہ تو دفتر میاثر ہیں اور نہ رہنے کے لیے گھر ۔ پھر بھی ان مشکلات کے باوجود ہمت اور جذبے سے علاقے کے مسائل حل کرنے کے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات