چترال میل ڈاٹ کام کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحی مبارک ہوں۔اداریہ

Print Friendly, PDF & Email

(اداریہ) آن لائن نیوز پیپر چترال میل ڈاٹ کام کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحی مبارک ہوں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ عید مسلمانوں کیلئے بہت ساری خوشیوں کا پیغام لیکر آئے۔ اور اللہ تعالی ہماری قربانیوں کو قبول فرمائیں۔ عید الاضحی کے اس مبارک اور پر مسرت موقع پر اللہ تعالی کی ذات اقدس پر بھروسہ اور پیغمبر الہی کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے دنیا سے جلد دہشت گردی کے خاتمے اور مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کی برقراری کی دعا کے ساتھ ساتھ چترال میل ڈاٹ کام اپنے تمام قارئین اور چاہنے والوں عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر چترال میل ڈاٹ کام اپنے قارئین سے دست بدست گزارش کرتا ہے کہ اس عید کی خوشیوں میں کشمیری بھائی بہنوں کو ضرور یاد رکھیں۔ کشمیریوں نے بھارتی ظلم و ستم کے باوجود پاکستانی پرچم کو تھامے رکھا ہے۔ دعا کریں کہ اللہ کشمیری مسلمانوں کی حفاظت فرمائیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہوں۔۔۔۔۔ (عید الاضحی مبارک ہوں)۔۔۔