چترال(نمائندہ چترال میل)جنرل کونسلراحمدخان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ گولین گول سیلاب سے علاقہ برغوزی کے ابنوشی اور ابپاشی کی پائپ لائن سیلاب برد ہونے کی وجہ سے زراعت کاپانی ناپید ہے جس سے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ابپاشی کا نظام بحال نہ ہو ا تو ان کی رہی سہی معیشت برباد ہوکر رہ جائے گی کیونکہ سوفیصد گھرانوں کا دارومدار زراعت پر ہے اور فصلوں، سبزیوں اور میوہ جات کے درختوں کے سوکھ جانے کی وجہ سے انہیں ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم اہلیان برغوزی وزیراعظم پاکستان عمران خان،چیف آف اسٹاف اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان امداداورپائپ لائن کی بحالی کے لئے اپیل کرتے ہیں۔کہ وادی برغوزی کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کرداراداکریں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات