پشاور (نمائندہ چترال میل)تعلیمی بورڈ پشاور نے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔کامیابی کی شرح 78.85 فیصد رہی۔ جناح کالج کی تزمیم ملک نے 1003 نمبرز لیکر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پشاوربورڈ کے آڈیٹوریم ہال میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلباء اور طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیاتھا جس کے مہمان خصوصی مشیر تعلیم خیبرپختونخواضیاء اللہ بنگش تھے۔ چیئرمین ملاکنڈ بورڈ، چیئرمین پشاور بورڈ، کنٹرولر امتحانات پشاور، ماہرین تعلیم اور والدین سمیت طلباء کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔موصوف نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اورطالبات کونقد انعامات،شیلڈز اورسرٹفیکیٹ دیے اورطلباء اور ان کے والدین کو کامیابی پرمبارکباد دی۔ امتحان میں کل 55,747 طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔جن میں 43954 طلباء کامیاب قرارپائے۔کامیابی کی شرح 78.85 فیصد رہی۔ میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن جناح کالج کی تزمیم ملک نے 1003 نمبرلیکر حاصل کی۔ انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن جناح کالج کی علینہ داود نے990 نمبرز لیکرحاصل کی۔ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ فرنٹیئر کالج کی طالبہ زنشہ وقار اور جناح کالج کی لائبہ نے 932 نمبرزلیکر حاصل کیا۔ تھیالوجی گروپ میں پہلی پوزیشن شاہ خلی اللہ نے 873 نمبرز لیکر حاصل کی۔ جبکہ کمپیوٹر، جنرل سائنس گروپ میں پی اے ایف کالج کی سعدیہ یعقوب نے 925 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن لی۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے سرکاری سکولوں کے بہترین نتائج پرانہیں مبارکباد دی اور کہاکہ بہترین پالیسیوں، تعلیم دوست اصلاحات اور محکمہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کی وجہ سے سرکاری سکولوں کے نتائج 83 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اس عظیم کامیابی پر والدین اور اساتذہ کی بہترین راہنمائی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی اچھے معاشرے کے قیام میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ تعلیمی بورڈز میں اصلاحات اور ٹیکنالوجیز متعارف کرائی گئی ہیں جن کی بدولت میرٹ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ طلباء اور والدین کو آسانیاں اورسہولیات بھی میسرہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں سزا اور جزا کا نظام موجودہے۔ انہوں نے کہاکہ بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازاجارہاہے جبکہ خراب کارکردگی پراساتذہ کی پروموشن اورانکریمنٹس نتائج کی بہتری تک بند کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قبائلی اضلاع بشمول ورے صوبے میں تعلیم کی بہتری کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرچکی ہے کیونکہ ہمارے 90 فیصد طلباء سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کو سہولیات فراہم کرنا اور پرائیویٹ اورسرکاری سکولوں کے درمیان عوام کو چوائس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ مشیرتعلیم نے پشاور بورڈ کی کارکردگی کو بھی سراہا اورکہاکہ پشاور بورڈ ٹیکنالوجی کابہترین استعمال کرکے طلباء کو سہولیات فراہم کرنے میں نمایاں حیثیت رکھتاہے۔ چیئرمین پشاور بورڈ بشیر خان یوسفزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کی راہنمائی کیلئے امسال ٹاپ 20 طلباء کے پیپرز کو بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی ڈالہ جائیگا جبکہ متعلقہ مضمون میں سپیشلائزیشن اورمہارت رکھنے والے اساتذہ سے پیپرچیک کرائے جاتے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





