انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں پاکستان کانام روشن کرنے والی دخترچترال کرشمہ علی نیشنل یوتھ کونسل کاممبرمنتخب

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی دخترچترال کرشمہ علی نے نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بننے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔جاری شدہ نو ٹی فکیشن کے مطابق پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم یوتھ کو ہر شعبہ زندگی سے نمائندگی دی گئی۔چترال سے خاتون فٹبالرکرشمہ علی کونیشنل یوتھ کونسل کاحصہ بنانے پروزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور عثمان ڈار چیئرمین ہوں گے۔ کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت سے وابستہ نمایاں شخصیات کونسل میں شامل ہیں۔ کرشمہ علی نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم عمران خان نے پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم کر دی۔جس میں چترال سمیت خیبرپختونخواکے خواتین کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کیاجائے گی۔انہوں کہاکہ چترال میں خودکشی کے واقعات تشویشناک صورت اختیار کر لی ہے جس کے تدارک کیلئے سنجیدہ اقدامات اْٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرتی رویوں کی وجہ سے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مروں کے مقابلے میں زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خواتین کے ساتھ زیادتی، قتل، تشدد اور کم عمری کی شادیوں کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے۔ کرشمہ علی نے کہاکہ خواتین کے ساتھ ہونے والے نامناسب سلوک اور ان پر تشدد کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی اورخواتین کو مختلف مسائل میں قانون اور متعلقہ اداروں سے رجوع اور اس کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملکی خواتین کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا، کونسل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ نوجوانوں کی فلاح وبہبود میں وفاقی حکومت نے اہم سنگ میل عبورکرلیا، پہلی بارنوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے۔