چترال(نمائندہ چترال میل)ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شا ہ کی ذاتی کوششوں سے گاؤں برغوزی میں پینے کے پانی کی قلت کامسئلہ حل ہوگیا۔جوگذشتہ ہفتے گولین گول میں گلیشئرپھٹنے سے چترال ٹاون سمیت کئی علاقوں کے واٹرسپلائی مکمل طورپر تباہ چکے تھے۔مقامی لوگوں نے ضلع ناظم کی خصوصی تعاون سے پینے کا پانی عارضی طورپربحال کیا۔وادی برغوزی میں متبادل پانی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اس گاؤں کے مکین کربلاکی کیفیت سے دوچارتھے ہرذی روح پانی کی بوندکوترستاتھا۔ دریائے چترال کے پانی پینے پرمجبورتھے وہ بھی انتہائی مشکل کے ساتھ بھرکرلے جاتے تھے۔برغوزی کے عمائدین نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی ان مشکل ترین گھڑیوں میں ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کے جرات مندانہ اقدام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے پینے کے صاف پانی کی مسئلہ عارضی طورپرحل کرکے یہاں کے مکینوں کادل جیتاہے علاقے کا آبی نظام مکمل طورپرتباہ ہوچکاہے اورتوقف رکھتے ہیں وادی کے آبپاشی کے نظام کوبھی بحال کرنے میں اپناکرداراداکریگا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





