چترال (نمائندہ چترال میل) آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کی جانب سے گولین کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کی گیں۔امدادی اشیاء میں خیمے،کمبل دیگرگھریلواستعمال کی چیزین اورسیلاب متاثرین کوصاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے 1500فٹ پائپ فراہم کئے ہیں۔سیلاب کے دوسرے دن پیدل راستے کی بحالی کے لئے کیبل کارلگاکرآمدرآفت کاسلسلہ جاری کردیاجس پرعلاقے کے عمائدین نے ادارے کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ اس مشکل گھڑی میں گولین کے سیلاب متاثرین کے زمینی راستوں کوارضی طورپربحال کرکے دکھی انسانیت کی خدمت میں ایک نئی تاریخ رقم کرد ی ہے۔وادی گولین کے عوام اس بے لوث خدمت کوکبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ ریجنل پروگرام منیجرمحمدکرم،ہیڈآف ایمرجنسی مینجمنٹ آفیسرامیرمحمداورریجنل پروگرام آفیسرولی محمدنے کہاہے کہ ادارہ (اکاہ)جدید و سائنسی بنیادوں عمل پیرا ہو کر ہر آنے والی قدرتی آفات کا مقا بلہ کرنے بارے ماہرین کے باہمی مشوروں سے حکمت عملی بنا کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی قدرتی آفات سے برقت نمٹنے اور اقداما ت کے لئے مقامی لوگوں کی ایمرجنسی ٹیم تشکیل دی ہے۔ مقامی لوگوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے زیراہتمام چترال کے مختلف علاقوں میں تربیتی ورکشاپس کاانعقادکرکے ہزاروں نوجوانوں کوٹرین کرچکے ہیں۔تاکہ قدرتی آفات میں لوگوں کی مددکرسکیں۔انہوں نے کہاکہ (اکاہ)اپنے سروے کے مطابق مزیدبحالی اورامدادی کارروائیوں میں کام کررہے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات