چترال(فخر عالم) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے گریڈ 18،17 اور 16 کے گیارہ افسران کے تبادلوں، تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔گزشتہ روز جاری ہونے والے دو الگ الگ اعلامیوں کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے جاوید اقبال کو ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سکول ہنگو جبکہ سہیل خان کو سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سپیشل برانچ خیبرپختونخوا تعینات کردیاگیا ہے۔اسی طرح گریڈ 17 کے ‘ایس ڈی پی او’ ادینزئی لوئر دیر ظفر احمد کو ایس ڈی پی او چترال جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کے انسپکٹر محمد فیاض کو ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی تعینات کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق گریڈ 16 کے قائمقام ایس ڈی پی او چترال فاروق جان کو قائمقام ایس ڈی پی او تیمرگرہ لوئر دئر، سپیشل برانچ خیبرپختونخوا کے انسپکٹرزر بادشاہ کو قائمقام ڈی ایس پی سپیشل برانچ خیبرپختونخواجبکہ قائمقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز پشاور فخر عالم کو دسویں ایڈوانس کورس پر بھیجنے کیلئے سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 16 کے محمد زمان کوقائمقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لوئر دیر، بشیر احمد کو دقائمقام ایس ڈی پی او بمبوریت چترال جبکہ نصیب شاہ کو قائمقام ایس ڈی پی او ادینزئی لوئر دیر تعینات کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





