چترال (محکم الدین) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے جنرل باڈی کا سالانہ جنرل میٹنگ (Annual General Meeting) گورنمنٹ ہائی سکول ایون کیہال میں منعقد ہو ا. جس میں یونین کونسل ایون کے 187 مردوخواتین تنظیمات کے صدور اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی. اجلاس کے مہمان خصوصی منیجر انسٹیٹیوشن ڈویلپمنٹ آغاخان رورل سپورٹ پروگرام فضل مالک تھے. جبکہ صدر محفل کے فرائض معروف شخصیت حاجی عبد الباقی نے انجام دی. چیر مین اے وی ڈی پی رحمت الہی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا. اور کہا. کہ اس ادارے نے اپنے قیام سے اب تک یو سی کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے. اور بلا امتیاز خدمت اس ادارے کا موٹو ہے. ا ور کروڑوں روپے علاقے کی تعمیرو ترقی پر خرچ کئے گئے ہیں. ان ہی خدمات کی بدولت اس ادارے کے منیجر کو عوام میں پذیرائی ملی.آج وہ بطور ایم پی اے چترال کی خدمت کر رہا ہے. انہوں نے کہا. کہ18-2017کے دوران باوجود مشکلات کے اے وی ڈی پی نے دو کروڑ چھیالیس لاکھ روپے کے کام کئے. منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد نے اے وی ڈی پی کی طرف سے اثاثہ جات کی فراہمی,ایل ایچ ویز کی ٹریننگ, بشالینی, کمیونٹی لیٹرین کی تعمیر, ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی, طلبا و طالبات میں سکول بیگز کی تقسیم, 23سو پھلدار پودوں کی تقسیم, بریر میں کمپیوٹرلیب کی تنصیب, ہاشو فاونڈیشن کے تعاون سے سکالر شپ یونیفارم اور کتابوں کی فراہمی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا. انہوں نے فیوچر پلان کی ترجیحات اور منصوبوں پر روشنی ڈالی. مہمان خصوصی منیجر آئی ڈی فضل مالک نیاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ پائیدارترقی کئلیے علم کی اشد ضرورت ہے. آج ہم مغرب کے اس لئے محتاج ہیں. کہ ترقی کا علم ان کے پاس ہے. حالانکہ ہمارے ملک میں قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے. مگر ہمارا رویہ درست نہیں ہے. انہوں نیکہا. کہ تجربیسے ثابت ہے. کہ ترقی کیلئے باہمی اتفاق و اتحاد انتہائی ضروری ہے. کیونکہ اجتماعی سوچ میں اللہ کی مدد اور بر کت ہوتی ہے. انہوں نے کہا. کہ اپنے پاوں کھڑ ا ہونے کیلئے اتفاق کے ساتھ بچت انتہائی ضروری ہے. اور جن لوگوں نے اس فارمولے پر عمل کیا. انہوں نے اپنے مسائل خود حل کرنے کی راہ ہموار کی. فضل مالک نے کہا. کہ بہترین نظم و نسق, جوابدہی, شفافیت, رول آف لا, بلا امتیاز مذہب و سیاست اور رنگ و نسل خدمت ہی کسی اداریکو ترقی سے ہمکنار کرسکتا ہے. انہوں نے ایوی ڈی کی طرف سے شاندار اے جی ایم منعقد کرنے پر ادارہ اور منیجنٹ کی تعریف کی. اور کہاکہ مذکورہ لوکل سپورٹ آرگنائزیشن اپنی اچھی کارکردگی اور تنظیمات کی شمولیت کے اعتبار سے قابل تحسین ہے. انہوں نے تنظیمات کے نمایندوں پر زور دیا. کہ وہ اپنی تنظیمات کو مضبوط بنائیں. اور ان کو صرف پراجیکٹ لینے کا ذریعہ نہ سمجھیں. فضل مالک نے کہا. کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر حکومتوں کا کام ہے. لیکن ہماری حکومتوں کووسائل کی کمی درپیش ہیں. اس لئے این جی اوز اور مقامی معاون اداروں کو حکومت کا ہاتھ بٹانے اور عوامی مسائل حل کرنے کئلیے کام کرنا پڑ تا ہے. اس موقع پر معروف سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر, کالاش رہنما وزیر خان اور خاتون میرکاہی نے خطاب کرتیہوئے ادارے کی کارکردگی اور مسلم و کالاش کمیونٹی کی باہمی اخوت اور بھائی چارے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا. اجلاس میں وقفے کے دوران عارف جان نے اے وی ڈی کی جنرل باڈی کو یونیسیف کی جانب سے شروع کردہ واش پراجیکٹ سے متعلق آگہی دی. اوریونین کونسل سطح پر کمیٹی کاقیام عمل میں لایا گیا. جو یوسی میں صفائی سے متعلق آگہی پھیلانے اور دیگر امور میں تعاون اور مدد فراہم کرے گی. بعد آزان بورڈ ممبران کا چناؤ کیا گیا. جس کے تحت ایون ون سے رحمت الہی, عنایت اللہ اسیر,شجاع الرحمن, کنیز فاطمہ, زرتاج بیگم, ایون ٹو سے محمد نیاز, ظہیر الدین, عبدالصمد, فاطمہ بمبوریت سے احکام الدین, اعجاز عظیم,قاری خیرات اللہ, شاہی گل, میر کاہی, رمبور سے شیر زرین,عبیداللہ,برزنگی خان, زار فلم اور بریر سے شاہ حسین, شمس الربی اور روشانہ بی بی بورڈ ممبران منتخب ہوئے. بورڈ ممبران کے اجلاس میں سیلیکشن ذریعے چیرمین کے انتخاب کا فیصلہ نہ ہو سکا. اس لئے الیکشن کے ذریعے چیرمین کے انتخاب کیلئے اگلے اتوار کا دن مقرر کیاگیا. جس میں بورڈ ممبران ووٹ دے کر نئے چیرمین کا انتخاب کریں گے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات