چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان ہلال احمر کی جانب سے چترال کے وادی گولین کے سیلاب سے متاثرہ نو خاندانوں میں امداد اشیاء تقسیم کی گئیں۔ضلعی سیکرٹری پاکستان ہلال احمرچترال شیرنبی کے مطابق متاثرہ خاندانوں میں ٹینٹ، کمبل، پانی کے کین، لاٹین،مچھردانی اور دیگر گھریلو استعمال کی چیزیں تقسیم کی گئیں۔ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدرخورشیدحسین مغل ایڈوکیٹ اوردیگرنے اس موقع پر کہاکہ ہلال احمر پاکستان تمام غیرسرکاری اداروں کامشکورہوں کہ انہوں نے مشکل کے اس گھڑی میں گاؤں بوباکاگولین کے سیلاب زدہ گان کو ان کے توقعات سے بڑھ کر امداد فراہم کرکے دکھی انسانیت کی خدمت میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ یہاں کے مکین ادارے کی اس قدر بے لوث خدمت کوکبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ یہان واٹرسپلائی اورزمینی راستوں کوبحال کیاجائے فوری ضرورت پوراکرنے کے لئے سولرسسٹم اوردیگربنیادی سہولیات فراہم کریں۔تاکہ لوگوں کے مشکلات میں آسانی آسکیں۔ ڈسٹرکٹ سیکرٹری پاکستان ہلال احمرچترال شیرنبی،ایڈمن اسسٹنٹ کمال الدین اوردیگرنے کہاکہ ہلال احمرچترال کاعملہ شروع دن سے گولین میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے اور متاثرین کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہلال احمرپاکستان کوئی این جی او نہیں بلکہ حکومت کا معاون ادارہ ہے جو حکومت کی مشاورت سے کام پر یقین رکھتا ہے۔اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرخان کے ہدایت کے مطابق متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات