چترال (نمائندہ چترال میل) شندور فیسٹول میں شرکت کے لئے جانے والوں نے بونی سے لے کر شندور ٹاپ تک سڑک کو موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے صاف رکھنے اور لاسپور ویلی کے شہداس اور دوسرے خطرناک مقامات پر ٹریفک کو روان دوان رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے پر سی اینڈ ڈبلیوڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے اگلے سال کے جشن شندور پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور علاقے میں سیاحت کو بھی فرو ع ملے گا۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھاکہ جشن شندور اس علاقے کا سب سے بڑ اایونٹ ہے جس کے لئے ہر علاقے سے شائقین پولو اور نوجوان طبقہ پورا سال انتظار میں رہتے ہیں اور اس فیسٹول کی وجہ سے ہی علاقے میں سیاح آتے ہیں جوکہ یا تو جشن کے بعد چترال آتے ہیں یا وہ جشن سے پہلے چترال سے گزر کر شندور کے راستے گلگت بلتستان جاتے ہیں اور ماضی میں چترال کی سڑکوں کی مخدوش حالت کی وجہ سے سیاح مایوس ہوتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن کے ایکسین مقبول اعظم کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے سب ڈویژن بونی کے ایس ڈی او طارق احمد نے اپنے فیلڈ اسٹاف کے ساتھ دن رات ایک کیا اور بونی پل سے شندور ٹاپ تک سڑک کچا ہونے کے احساس بھی موٹر گاڑیوں میں سوار افراد کو نہیں ہوا کیونکہ تمام کھڈوں اور گھڑوں کی بھرائی اور کمپکشن ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جشن شندور سے دو ہفتوں کے دوران ایکسین مقبول اعظم کا سات مرتبہ شندور ٹاپ تک جاکر سڑکوں کا معائنہ کرنا ان کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہر ہے جس کے لئے وہ حکومت کی طرف سے تمغے کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہداس اور گشٹ گول میں روزانہ نماز عصر کے بعد سیلابی ریلے سے گاڑیوں کو عبورکرانے کے لئے مشینری اسٹینڈ بائی رکھنے سے شندور آنے والوں کی تکلیف میں بہت ہی کمی آئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات