موجودہ حکومت نوجوانوں کو مثبت راستے پر لگانے، انکی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں ملک کا ایک کارآمد شہری بنانے پر یقین رکھتی ہے. ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) ممبر صوبائی اسمبلی چترال و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے کہا ہے۔ کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو مثبت راستے پر لگانے، انکی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں ملک کا ایک کارآمد شہری بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ اور یہ انتہائی خوشی کی بات ہے۔ کہ چترال سے تعلق رکھنے والے بیس سے زیادہ تخلیقی ذہن کے مالک باصلاحیت نوجوانوں نے مختلف آئیڈیاز کو پیش کرکے حکومت سے بیس سے تیس لاکھ روپے فنڈ حاصل کئے۔ اور اپنی بزنس کے قیام اور نوجوانوں کی رہنمائی میں کامیابی حاصل کی۔ جس کی مثال کالاش نوجوان لوک رحمت کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ جنہوں نے کے پی ایمپکٹ چیلنج جو خیبر پختونخوا کا انیشیٹیو ہیکے تحت نوجوانوں کی ایمپاور منٹ کیلئے اشپاتا نیوز ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا قیام عمل لایا، جس کو لمس (;76857783;) کی ٹیکنکل سپورٹ حاصل ہے۔ ایوارڈ لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جو کہ میڈیا میں ایک اور نئے آئیڈیا کا اضافہ ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اشپاتا ڈیجیٹل سپیس کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں تحریک انصاف کے صدر عبد اللطیف، رہنما پی ٹی آئی سرتاج احمدخا ن، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی، صدر تجار یونین شبیر احمد اور شیخ،،ممتاز پولو پلیر ناصر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیر زادہ نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اور کہا۔ کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے۔ اس میں جتنی بھی جدیدیت اور بہتری آئے گی لوگوں کو بروقت اور حقیت پر مبنی حالات و واقعات کو دیکھنے اور سننے کے مواقع ملیں گے۔ لیکن ہ میں ایسی چیزوں کو ہائی لائٹ کرنی چاہیے۔ جس میں ہمارا، ہمارے علاقے کا اور ملک کا بھلا ہو۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا۔ کہ لوگ رحمت نے جس کام کا آغاز کیا ہے۔ اُس میں چترال پریس کلب اس کو بھر پور سپورٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے اس قسم کے سہولیات اور آگہی کی اشد ضرورت ہے۔ اس سے سیاحت کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سپورٹ ملے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ حکومت نے لوگوں کو روزگار دینے،ملکی آمدنی بڑھانے اور غیر ملکی سیاحوں کو ملک کی طرف راغب کرنے کیلئے آن لائن ویزا، ایرائیول ویزا سسٹم کے علاوہ کئی چیزیں آسان بنائی ہیں۔ اس سے بہت زیادہ فوائد ملنے شروع ہوئے ہیں۔ جبکہ مزید بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔ چترال سیاحوں کی جنت ہے۔ کیونکہ چترال کی آب و ہوا، پر امن ماحول اور قدیم کلچر اور نظارے اور لوگوں کی مہمان نوازی اس کو کسی بھی سیاحتی علاقے سے ممتاز بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ حکومت سیاحوں کی توجہ کیلئے چترال میں بیوٹیفکیشن کا کام جلد شروع کرے گا۔ جبکہ معدنیات اور پانی کے ذخائر سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے 600میگاواٹ کے پن بجلی گھر کے منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ پی آئی کی حکومت واحد حکومت ہے جس نے قیام پاکستان کے بعد چترال کو دو مرتبہ مخصوص سیٹوں سے نوازا۔ جبکہ یہ اعزاز کسی اور پارٹی کے حصے میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم سنجیدہ ہیں۔ اور بطور چترالی عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ باوجود اس کے کہ چترال کے عوام نے د ونوں الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیابی نہیں دلائی۔ اس سے قبل اشپاتا نیوز ڈیجیٹل سپیس کے چیف ایگزیکٹیو لوک رحمت نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ڈیجیٹل اسپیس کا قیام اس لئے ضروری تھا۔ کہ چترال اور کالاش کے بارے بہت زیادہ منفی باتیں گھڑی گئی ہیں۔ جس کا تدارک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ادارے میں ان کے علاوہ بورڈ زار کیما اور گل نظار بھی بحیثیت ڈائریکٹر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، یہ پبلک سے رابطے کا ایک بہتریں ذریعہ ہے۔ جس میں کلچر اور زبان کے تحفظ اور معدومیت کے خطرے سے دوچار رسوم و رواج کو محفوظ کیا جائے گا۔ اور ڈاکومنٹری کی صورت میں آیندہ نسل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ سیاحت کی ترقی کے ساتھ، گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے مثبت اور منفی اثرات، نوجوانوں میں تعلیمی رجحان کوفروغ دینے کے ساتھ مسائل کی نشاندہی جائے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ اشپاتا نیوز چار زبانوں میں اپنے پروگراموں کو آگے لے جانے کی کوشش کرے گا۔ جبکہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔