چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین کی خصوصی ہدایت پر چترال سکاوٹس نے جمعہ کے روز گولین کے متاثرہ گاؤں بوبکہ کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین کی خصوصی ہدایت پر چترال سکاوٹس نے جمعہ کے روز گولین کے متاثرہ گاؤں بوبکہ کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کرنے کے بعد ان کو مفت ادویات فراہم کی گئی۔ میڈیکل کیمپ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر شہزاد، میجر ڈاکٹر فیصل، کپٹن ڈاکٹر حمزہ اور نرسنگ اسٹا ف پر مشتمل تھی۔ اس موقع پر میجر عثمان نے 30متاثرہ گھرانوں میں فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز تقسیم کئے جن میں خیمہ، چاؤل،آٹا، دال، چینی، سولر لائٹس شامل تھے۔ گاؤں کے عمائیدیں نے کہاکہ کرنل معین الدین نے چوبیس گھنٹوں سے پہلے پہلے اپنا وعدہ پورا کردیکھایا جس نے جمعرات کے دن علاقے کا دورہ کرکے متاثرین کے لئے امدادی پیکج اور فری میڈیکل کیمپ کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا ترجیح سڑک کی بحالی ہے جس پر کام جاری ہے جبکہ پانی کی سپلائی کو بھی بحال کرنا ناگزیر ہے کیونکہ اس وادی سے چترال ٹاؤن سمیت کئی دیہات کو ابپاشی اور ابنوشی کے لئے پانی مہیاہوتا تھا۔ انہوں نے متاثرین کے لئے امدادی اشیاء کی فراہمی پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی ریلیف اور بحالی کی کاوشوں میں رابطہ کاری کرنے کی کوشش کرے گی۔