چترال(نمائندہ چترال میل)ممتازدانشوراقبال حیات نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ گولین گول میں گلیشئرٹوٹنے سے جہاں وسیع طورپرتباہی ہوئی وہاں گاؤں برغذی پرپڑنے والے اس کے اثرات کواگراولیت دی جائے بے جانہ ہوگا۔کیونکہ اس علاقے کاپورہ آبی نظام بربادہواہے۔اوریوں متبادل پانی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اس گاؤں کے مکین کربلاکی کیفیت سے دوچارہیں ہرذی روح پانی کی بوندکوترستاہے۔انہوں نے کہاکہ وسیع وعریض رقبے پرکاشت فصلوں کے نقصانات کے احتمال کونظراندازنہیں کیاجاسکتاہے۔درختو ں سے پھل گرتے ہیں،مال مویشیوں کی تشنگی ان کی چیخ وپکارسے عیاں ہوتی ہے،چہچہاتے پرندے نقل مکانی کرنے کی وجہ سے ان کی آوازمعدوم ہوتی جارہی ہے۔مختصریہ کہ اس گاؤں ک باسی مشکلات ومصائب کی بدترین حالات سے گزررہے ہیں۔مگربدقسمتی سے آزمائش کی ان مشکل ترین گھڑیوں میں عام لوگوں میں نہ مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ جانے والے مصائب کاشکارمہاجریں کے لئے انصارکی طرف سے دل کے دروازے کھولنے کاجذبہ اورنہ فرات کے کنارے کتے کی بھوک سے موت کی ذمہ داری لینے والے حکمران نظرآتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آگے بڑھ کرسہارابینے کی اُمیدسے ہرایک طرف نظرین اٹھتی ہیں مگرابتلاکی ان گھڑیوں میں دکھ بانٹنے والادوربین لگانے سے بھی نظرنہیں آتاہے اورنہ کوئی حکومتی اہلکارحالت زارمعلوم کرنے کے لئے اس مصیبت زدہ گاؤں کارخ کرنے اورنہ عام قرآن کی زبان میں بھائی نام سے موسوم علاقے کے مسلمان غم خواری کااظہارکرتے ہوئے دست وبازوبننے کے لئے آگے بڑھنے کی زحمت اٹھاتے ہیں اس علاقے کے عوام پربیتنے والے حالات ہی فریادکنان ہیں مگرسننے کے لئے کان کھولنے والاکوئی نہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





