چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گولین کے علاقہ ازغو ر میں گلیشر کے پھٹ جانے سے زبردست سیلاب آیا ہے. گلئشیر کے پھٹ جانے کے نتیجیمیں درجنوں درخت اکھڑ کر سیلابی ریلے میں بہہ گئے. اور یہ درخت بوبکا گاوں کیقریب سیلاب کا رخ تبدیل کر دیا. جس سے گاوں میں دو افراد سردار قادر اور سرور قادر کے گھروں, تین دکانوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے. سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپٹی کمشنر چترال اور اسسٹنٹ کمشنر چترال موقع پر پہنچ گئے ہیں. ذرائع کے مطابق سیلاب سے علاقے میں کافی نقصانات ہوئے ہیں. لیکن اطلاعات کے حصول میں مشکلات کے باعث مکمل معلومات نہ ہو سکی ہیں. سیلاب کی وجہ سے 108 میگاواٹ گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کا پانی بند کر دیا گیا ہے. تاہم بجلی گھر سٹور شدہ پانی سے بجلی دے رہا ہے. درین اثنا امدادی ٹیمیں اور ریسکیو 1122علاقے میں پہنچ گئی ہیں. اور متاثرین کو محفوظ مقامات پہنچانے کے سلسلے میں امداد کر رہے ہیں. واضح رہے. کہ 2015 کے بعد گلئشیر کے پھٹنے کا یہ پہلا واقعہ ہے.
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





