چترال(نمائندہ چترال میل) دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ میں شندور فیسٹول اتوار کے دن شروع ہوا جس میں پہلے دن تین میچ کھیلے گئے جن میں گلگت کا پلہ بھاری رہا جس نے دو میچ جیت لی۔ افتتاحی میچ میں غذر (گللت) ٹیم نے لاسپور (چترال) ٹیم کو چھ کے مقابلے میں سات گولوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی.دوسرے میچ میں مستوج سب ڈویژن (چترال) نے یاسین سب ڈویژن کو صفر کے مقابلے میں 7گولوں سے شکست سے دوچار کردیا جبکہ تیسرے میچ گلگت بلتستان کی ڈی ٹیم نے چترال کی ڈی ٹیم کو دو کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دے دی۔ اس میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان تھے. اس موقع پر منسٹر کھیل وثقافت عاطف خان اور منسٹر انفارمیشن شوکت یوسف زئی, گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا صوبے کے ممبران اسمبلی,آفیشلز موجود تھے. وزیر اعلی نے لاسپور چترال اور غذر گلگت ٹیمیوں کے مابین مقابلے کے میچ کا افتتاح گیند پھینک کر کیا. دونوں ٹیموں نے حسب روایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا. اور سنسی خیز مقابلہ کرتے ہوئے چترال کوپہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل رہی.اور غذر کے پانچ کے مقابلے میں چترال کا سکور چھ ٹھہرا. تاہم دوسرے ہاف میں غذر کا پلہ بھاری رہا. اور انہوں نے نہ صرف چترال کا اضافی گول برابر کردیا. بلکہ ایک اور اضافی گول کرکے ٹرافی اپنے نام کر لی. کھیل کے دوران پیراگلائڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا. جبکہ گلگت چترال کے روایتی ڈھول اور شہنائی کے ساز نے میچ کو گرمانے اور تماشائیوں کیجذبات ابھارنے میں اہم کردار ادا کیا. پولو میچ کے اختتام پر وزیر اعلی نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کی. شندور فیسٹول کا پہلا میچ جو ہمیشہ غذر اور لاسپور کے مابین کھیلا جاتا ہے. نہایت ہی دلچسپ ہوتا ہے. گذشتہ چند سالوں سے لاسپور مسلسل یہ میچ جیت رہی تھی. لیکن اس سال غذرنے اپنیحریف لاسپور کو کئی عرصے بعد شکست دے دی ہے. درین اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان,منسٹر ٹورزم عاطف خان اور منسٹر انفارمیشن شوکت یوسفزئی کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر شندور پہنچے تو انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا. اس موقع پروزیر اعلی اور دیگر وزرا کو چترالی تحفے بھی پیش کئے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات