چترال (نمائندہ چترال میل)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹرمحمد ارشد خان نے آرایچ سی ایون،بروز،بی ایچ یوبمبوریت،بی ایچ یوشغور اور گرم چشمہ ٹی ایچ کیو کادورہ کیا۔ انہوں نے گرم چشمہ میں آغا خان ہیلتھ سروس کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال میں نصب جدید ترین مشینری، ہسپتال میں بیماریوں کی تشخیص کے لئے جدید نظام، چوبیس گھنٹے سروس ڈلیوری پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس پسماندہ اور دورافتادہ علاقے میں عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر معیاری ہیلتھ کیر کی سہولیات کی فراہمی ایک خوش آئند بات ہے جس سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پر دباؤ میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ پالیسی کے ذریعے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر سسٹم مضبوط کیا جائے گا۔ اس پالیسی کے ذریعے شفافیت کے ساتھ ساتھ ہیومن ریسورس مینجمنٹ، گڈ گورننس اورمینجمنٹ بہترکرنا، تمام شہریوں کو ضروری، معیاری،منصفانہ اورپائیدار طبی سہولیات یقینی بنانا ممکن ہوگا۔چترال کے ہسپتالوں کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹرمحمد ارشد خان نے آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے ریجنل پروگرام افیسرمعراج الدین سے خصوصی ملاقات میں کہاکہ صحت کی سہولیات کے حوالے سے ہمارا فوکس غریب عوام ہے۔غریب طبقے کواس محرومی سے نجات دلانے کے لئے لائحہ عمل کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ چترال آغاخان ہیلتھ سرو س کی خدمات ناقابل فراموش ہے علاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے اوپی ڈی اوردیگر فیسوں میں نظرثانی کی جائے تاکہ تمام غریب لوگوں کوصحت کے حوالے سے بنیادی سہولیات مل سکیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چترال کے دور درازعلاقوں میں صحت کے جدیدسہولیات دینے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
اس سے قبل چترال سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے ڈی ایچ او آفس چترال میں ڈی جی ہیلتھ سے تفصیلی ملاقات کی اور چترال میں علاج معالجے کے حوالے سے جملہ مسائل ان کے گوش گزار کیے۔ انہوں نے اپر اور لویر چترال کے اضلاع کی دورافتادگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جدید ترین سہولیات کی فراہمی پر زور دیا تاکہ مریضوں کو پشاور ریفر کرنے کی ضرورت نہ رہے۔ ایم پی اے نے ڈسپنسریوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے تمام تر وسایل فراہم کرنے اورڈسپنسریوں کو اپ گریڈ کرنے کامطالبہ کیا تاکہ علاج کی سہولیات کی فراہمی میں مزیز بہتری آسکیں۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ خیبرپختونخواڈاکٹر عمران،ڈپٹی ڈائریکٹرمینجمنٹ ڈاکٹرقاسم،ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حیدرالملک،ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام حافظ انعام میمن،ای پی آئی کواڈینٹرچترال ڈاکٹر فیاض رومی،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاداحمد،آغاخان ہیلتھ سروس کے انوربیگ اوردیگرموجودتھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات