چترال (محکم الدین) 12500فٹ بلند شندور کے سیاحتی مقام پر حسب روایت غذر اور لاسپور کے مابین شندور پولو فیسٹول کا افتتاحی میچ پولوگراونڈ شندور,, ماہوران پاڑ,, میں کھیلا جائے گا. یہ دنیا کی وہ فری سٹائل پولو ٹورنامنٹ ہے, جسے دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں ملکی وغیر ملکی سیاح اور مقامی شندور میں جمع ہوتے ہیں. اورجھیل کنارے خوبصورت نظاروں کے ساتھ چوگان بازی کا لطف اٹھاتے ہیں. تین روزہ شندور پولو میلہ 7سے 9جولائی تک جاری رہے گا. جس میں گلگت اور چترال کی طرف سے پانچ, پانچ ٹیمیں مقابلے میں حصہ لین گی. موجودہ حکومت کی طرف سے سیا حوں کو ای ویزہ کی سہولت فراہم کرنے اوردہشت گردی کے دوران جا بجا مقامات پر چیک پوسٹ قائم کرکے سیاحوں کی تکلیف دہ چیکنگ کا عمل ختم کرنے کے بعد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے. جبکہ شندور فیسٹول میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے متوقع دورہ چترال کی وجہ سے وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں کے آفیسران کی بڑی تعداد اپنی فیملیز سمیت چترال پہنچ گئے ہیں. اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کالاش ویلیز ودیگر سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ دفاتر کی وزٹ کر رہے ہیں. تاکہ سرکاری کھاتے کو بھی درست کیا جا سکے. ذرائع کے مطابق شندور میں اس سال سیاحوں کی تعداد سابقہ تمام فیسٹولز سے زیادہ ہے جبکہ ابھی فیسٹول کے بالکل ابتدائی دن ہیں. جبکہ بڑی تعداد میں لو گ سیمی فائنل اورفائنل میچ دیکھنے کیلئے آخری دنوں میں شندور پہنچتے ہیں. اس مرتبہ سیاح اور مقامی تماشائی خواتین شندور پہنچ چکی ہیں. جن میں کالاش خواتین بھی شامل ہیں. شندور کے پہاڑوں کے دامن میں جنگل میں منگل کا سماں ہے. اور گاڑیوں کے قافلے مسلسل شندور کی طرف رواں ہیں. جن کی اڑتی دھول اور گرد و غبار سے روڈ سائیڈ پر رہنے والے لوگ تنگ آچکے ہیں. اور کچی سڑک پر سفر کرنے والے مسافر بھی گرد و غبار کی وجہ سے پہچاننے کے قابل نہیں ہوتے. مقامی لوگوں کا کہنا ہے. کہ ہماری تمام حکومتیں احساس سے عاری ہیں. 1982سے مسلسل شندور فیسٹول منایا جاتا ہے. ہر مرتبہ ملک کا کوئی نہ کوئی سربراہ آجاتا ہے. لیکن ان کو یہ سڑک پختہ کرنے کی توفیق اس لئے نہیں ہوتی. کیونکہ وہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شندور پہنچتے ہیں. ان کو سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مشکلات کے بارے میں علم ہی نہیں ہے. شندور فیسٹول پر گذشتہ سال براہ راست فنڈ تقریبا چار کروڑ روپے خرچ کئے گئے. اب کے بار یہی فنڈ تقریبا دگنا کر دیا گیا ہے. جبکہ فیسٹول میں شرکت کرنے والے آفیسران کی گاڑیوں اوردیگر اخراجات پر اٹھنے والے حکومتی فنڈ اس کے علاوہ ہیں. شندور فیسٹول میں شرکت کے لئے سیاح جنید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے افسو س کا اظہار کیا. کہ چترال کے موجودہ سڑکوں کے ہوتے ہوئے سیاحت کے فروغ کی دعوے بالکل احمقانہ اور سیاحوں کو مصیبت میں ڈالنے کے مترادف ہے. درین اثنا صوبائی منسٹر کھیل و ثقافت عاطف خان اتوار کے روزشندور پو لو فیسٹول کا افتتاح کرنے کی توقع ہے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات