پشاور(نما یندہ چترال میل)سابق صوبائی وزیرضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی سلیم خان پشاورپریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ چترال لوئراوراپردونوں پسماندہ اضلاع ہیں موجودہ صوبائی اورمرکزی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں چترال کے دونوں اضلاع کیلئے کوئی ایک نیااسکیم اے ڈی پی میں شامل نہیں کیاہے۔بلکہ پچھلی حکومت میں شامل شدہ ترقیاتی کاموں کوبھی اے ڈی پی سے نکال کرچترال کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاہے۔اس کی مثال یہ ہے کہ چترال گرم چشمہ دوراہ پاس روڈکومیرے درخواست پرنوازشریف نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل کرکے تقربیانوارب روپے مختص کیاتھا۔بلکہ کام کاٹینڈربھی ہواتھامگرموجودہ ظالم حکومت اس اسکیم کووفاقی ترقیاتی بجٹ سے نکال کرگرم چشمہ کے پچاس ہزارآبادی کے ساتھ دشمنی کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف عمران خان کہتے ہیں کہ میں پسماندہ علاقوں کوترجیح دیکرترقیاتی اضلاع کے برابرلاونگااوردوسری طرف نئی اسکیمں شروع کرواناتودورکی بات پرانے اسکیموں کوبھی اے ڈی پی سے نکال دیاہے۔اس کے علاوہ اپرچترال ایک کاغذی ضلع ہے صرف کاغذکے ایک ٹکڑ ے میں نوٹفیکیشن جاری کرکے ضلعے کادرجہ توموجودہ حکومت نے دیاہے مگراس نومولودضلع کی ترقیاتی کاموں کے لئے کوئی فنڈزبجٹ میں نہیں دیاگیایہاں تک کہ ٹی ایچ کیوہسپتال بونی جوکہ پچھلی دورحکومت میں اے ڈی پی میں شامل تھاکہ اپگریڈیشن کے لئے کوئی خاص رقم مختص نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خود چترال آکریونیورسٹی اف چترال کے تعمیرکااعلان دوسال پہلے کیاتھا مذکورہ یونیورسٹی کاصرف ایکٹ پاس ہواہے مگریونیورسٹی کے تعمیرکے لئے فیڈرل گورنمنٹ اورصوبائی حکومت نے کوئی فنڈزنہیں رکھاہے۔موجودہ حکومت میں ایک طرف توعوام مہنگائی اوربے روزگاری سے پریشان ہیں دوسری طرف پسماندہ اضلاع کوترقیاتی پروگراموں سے بھی محروم رکھاگیاہے۔ہم توخوش تھے کہ تاریخ میں پہلی باروزیراعلیٰ ملاکنڈڈویڑن سے محمودخان کی شکل میں آیاہے اوریہ روزیراعلیٰ ملاکنڈڈویڑن کی پسماندہ اضلاع کوترقی یافتہ بنائے گامگرایک دفعہ پھرملاکنڈڈویڑن کے پسماندہ اضلاع کے عوام مایوسی ہوئی وزیراعلیٰ کوملاکنڈڈویڑن میں صرف سوات ہی نظرآتے ہیں باقی اضلاع نظراندازہوئے ہیں۔میں ایک مرتبہ پھروزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ محمودخان،وزیرموصلات مرادسعید اورچیئرمین این ایچ اے سے اپیل کرتاہوں کہ چترال کے عوام کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے گرم چشمہ رو ڈکی تعمیرکے لئے فنڈزمختص کرکے اس کودوبارہ اے ڈی پی میں شامل کریں کیونکہ اس کی تعمیرسے ایک طرف علاقے کے تینوں ودیاں یعنی وادی کریم آباد،ارکاری اورگرم چشمہ کے پچاس ہزارآبادی کوفائدہ پہنچے گا۔دوسری طرف مذکورہ روڈکی تعمیرسے افغانستان اورسینٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارات بڑے گا۔اوریہ بھی مطالبہ ہیں کہ عمران خان اپنے وعدے کے مطابق یونیورسٹی اف چترال کی تعمیرکے لئے جلدفنڈفراہم کریں تاکہ ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم اپنے ضلعے کے اندرہی سے حاصل کرسکیں۔اوراپرچترال کے لئے بھی خصوصی فنڈزمختص کریں بصورت دیگرعلاقے کے عوام شدیداحتجاج کرنے پرمجبورہوں گے اوراس سال کے مزکری اورصوبائی بجٹ میں فنڈزمذکورہ بالاکاموں کے لئے مختص نہ کیاگیاتوہم عوام چترال کولے کراسلام آبادکی طرف مارچ کرکے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنادیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





