(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان نے محکمہ تعلیم کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اضلاع کے دفاتر اور سکولوں بشمول صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے تمام کلیریکل سٹاف جنہوں نے ایک ہی دفتر، ڈائریکٹوریٹ یا ضلعی دفاتر (میل/فی میل) میں مجموعی طور پر دو یا دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا ہو ان سب کو دوسرے ضلعی دفاتر اور سکولوں میں مختلف جگہوں پر تعیناتی اور تبادلوں کے احکامات جلد از جلد جاری کر دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل دس دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے اور تمام ضلعی افسران اپنے متعلقہ ضلع کے لئے ذمہ دار ہونگے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ دس دنوں کے بعد محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ تمام اضلاع کے دفاتر کا دورہ کرے گی اور ان کی تعیناتی اور تبادلوں کی جانچ پڑتال کریں گی اور اگر کوئی بھی ضلعی آفیسر اس معاملے میں کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہم اپنے پارٹی کے عزم کے مطابق محکمہ تعلیم کو ہر طرح کے ناسور سے پاک کریں گے تاکہ تمام اضلاع کے دفاتراورسکولوں میں میرٹ کی بالادستی قائم ہو سکے اور لوگوں کو موجودہ صوبائی حکومت کے تعلیمی اصلاحات کے واضح اور مثبت اثرات مل سکیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





