چترال (نما یندہ چترال میل)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال کے تعاون سے ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کاانتظام کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرزہسپتال چترال کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،میل فیمل نرسز،ڈسپنسر اوردیگراسٹاف نے شرکت کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوی ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال ڈاکٹرشیدا،پروگرم سہولت کارڈپٹی ڈائریکٹرفارسٹ اعجازاحمد،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاد احمد،شاکرالدین اوردیگرنے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال چترال میں مریضوں کے رش کی وجہ سے روزانہ منوں کے حساب سے جمع ہونے والے کچرے کو مناسب انداز میں ٹھکانہ لگانے کی ضرورت ہے۔اور کوڑا کرکٹ کو سائنسی انداز میں حفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق ری سائیکلنگ کرنے کیلئے متعلقہ اسٹاف کو تربیت حاصل کرنا چاہیے۔ہسپتال کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ،ٹی ایم اے اسٹاف،عوام اور کمیونٹی اور سول سوسائٹی کا اہم کردار ہے ہم سب اپنے حصے کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے تو کسی بھی مشکل ٹارگٹ کو بخوبی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سولڈ ویسٹ ایک اہم ایشو ہے جسے سائنسی انداز میں مناسب طریقے سے تلف کرناچاہیے۔ سولڈ ویسٹ انسانیت کیلئے ایک چیلنچ سے کم نہیں جسکی وجہ سے مختلف موذی امراض پھیلنے کے ساتھ صحت مند ماحول پہ مضر اثرات پڑنے کے خطرات بدستور موجود رہتے ہیں۔ہسپتالوں سے نکلنے والا تقریباً 20 فیصد طبی فضلہ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے جسے فوری اور منظم طور پر تلف کرنے کی ضرورت ہے۔ا س حوالے سے متعلقہ اسٹاف کوآگاہی دینا اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویسٹ مینجمنٹ کی فزیبیلیٹی رپورٹ تیار کی گئی ہے، جس کی تکمیل سے ڈی ایچ کیوہسپتال میں صفائی کی صورتحال کی بہتری، کچرہ اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کے عمل کو مزیدبہترکیاجائے گا۔دوران تربیتی ورکشاپ شرکاء نے سوال و جواب کئے اور ہسپتالوں میں صفائی کے بعد جمع ہونے والے کچرے کو جدید سائنسی طریقے سے ری سائیکلنگ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہاکہ ایم ایس چترال کی خصوصی درخواست پرویسٹ مینجمنٹ ورکشاپ کاانعقادکیا گیا ہے۔ جس سے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ آخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات