چترال(بشیر حسین آزاد)کالاش وادی بمبوریت میں ایس ایچ او بمبوریت تھانہ قربان پناہ نے کاروائی کرتے ہوئے 28ہزار جعلی نوٹ اور نو لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کو جیل منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایچ او بمبوریت تھانہ قربان پناہ نے معمول کے گشت پر تھے کہ مقامی لوگوں نے اُن سے شکایت کی کہ مسمی شیر انجم کے پاس ہزار ہزار کے جعلی نوٹ ہے جو کہ بازار میں پھیلا رہا ہے اس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او نے مذکورہ ملزم کو پکڑ پر اُن سے موقع پر8ہزارجعلی نوٹ برآمد کرکے اُنہیں گرفتار کیا اور عدالت سے اُس کا دو روزہ ریمانڈ لینے کے بعد مزید20ہزار جعلی نوٹ برآمد کرکے اُس کے بھائی محمد زاکر ولد سلطان روم ساکنہ بمبوریت (جس سے بھی جعلی نوٹ برآمد کیے گئے تھے)سمیت گرفتار کرکے اُن کے خلاف دفعہ489کا پرچہ کاٹ کر جیل منتقل کردیا۔اسی طرح گشت کے موقع ایس ایچ او بموریت نے شیخاندہ کے عبدالرحمن سے 9لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے دفعہ پی ایچ او3/4کے تحت اُنہیں بھی جیل منتقل کردیا۔علاقہ عمائدین نے ایس ایچ او قربان پناہ اور اُس کی ٹیم کو اُن کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علاقے میں مزید دونمبری کے کاموں کے روک تھام کے لئے بھی اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات