کمیشن اورکرپشن کے زریعے سے چترال کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ٹھیکیدارحضرات ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (نما یندہ چترال میل) جماعت اسلامی اپرچترال کے رہنما شجاالدین لال نے کہا یے کہ کمیشن اورکرپشن کے زریعے سے چترال کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ٹھیکیدارحضرات کی طرف سیگزشتہ دنوں اکاونٹنٹ سی این ڈبلیو کے خلاف پریس کانفرنس سے معلوم ہوگیا کہ پہلی مرتبہ صوبائی حکومت نے کسی ایماندار شخص کو اس اہم عہدے پر فائض کیا ہے جس کی وجہ ان عوام دشمن کرپٹ ٹھیکیدار مافیہ کو سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کرنے کا موقعہ نہ ملنے پر بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں،یہ ہمارے معاشرے کے وہ ناسور ہیں جنہوں نے ہمیشہ رشوت کے زریعے سے مال کمایا ہے،ان کے کرپشن اوررشوت کی وجہ چترال جیسے پسماندہ ضلع میں ہزاروں کام مالی بے ضبطگی کا شکار ہو کر ناکام پڑے ہیں،اور لاتعدات منصوبے ناقص تعمیرات کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں،بدقسمتی کی بات یہ ہے کے ملک سے کرپشن کو ختم کرنے کے دعودار حکومت اب تک قومی خزانے کو چونا لگاکر راتوں رات ارب پتی بننے والے ان ٹھیکیدار مافیہ پر ہاتھ ڈالنے سے قاصر ہے،چترال کے عوام صوبا ئی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان عناصر کی بلیک میلنگ میں آئے بغیرعمران نامی اس اہماندار اکاونٹنٹ کوطویل عرصے تک چترال میں تعینات رکھا جائے تاکہ ان عناصر کو کرپشن اور کمیشن کے زریعے سے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے سے روکا جاسکے۔