بونی (کریم اللہ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے مین چوک میں واقع موبائیل شاپ پر آج رات نقب زنی کا واقعہ پیش آیا، جس میں چور نے دکان کا تالا توڑ قیمتی موبائل، میموری کارڈ اور یو ایس بی لوٹ لئے۔ دکان مالک فخر الحسن نے بتایا کہ آج صبح ساتھی دکاندار نے فون کرکے بتایا کہ ان کے دکان کا تالا توڑا گیا ہے جب ہم وہاں پہنچے تو دکان کا شٹر بند تھا تاہم قفل توڑ کر دکان میں سے قیمتی موبائل سمیت دیگر ایشاء غائب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے سے انہیں کم از کم تیس سے پینتیس ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔
یاد رہے بونی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نقب زنی کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے چند روز قبل بھی بونی ہی میں دو دکانوں کا تالا توڑ کر چوری کیا گیا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
بونی کے مین چوک میں اسی طرح نقب زنی کا واقعہ انتہائی تشویش ناک امر ہے۔ بزنس کمیونٹی اور سماجی حلقے محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ان واقعات کی جلد از جلد تحقیقات کی جائے اور جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





