چترال (نما یندہ چترال میل) ویلج کونسلوں کے ناظمین کا فورم آل ویلج ناظمین فورم کے صدر سجاد احمد خان نے کرپشن فری چترال مومنٹ کے نام سے لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر فہیم الجلا ل کے خلاف پریس کانفرنس کو جھوٹ اور بہتان تراشی کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ الزامات حقائق کے منافی اور ذاتی عناد پر مبنی ہے۔ انہوں نے ویلج ناظمین نوید احمد بیگ، حیات الرحمن، شیر اعظم، محمد بصیر، سلطان محمد شیر، پرویز لال، منہاج الدین، نثار احمد، ایم ظہیر الدین بابر کی معیت میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹ بین اور ماحول دوست شاپنگ بیگ کی خریداری یونین کونسل سطح پرہوئی تھی جس سے اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ کا کوئی تعلق نہیں تھا اور یہ خریداری ویلج ناظمین نے کیپرا رولز کے مطابق کوٹیشن کرکے خریدے گئے تھے جس میں متعلقہ کمپنی کو بذریعہ کراس چیک ادائیگی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ سابق ڈی سی چترال ارشاد سودھر نے ویلج ناظمین کے ذریعے کلین اینڈ گرین چترال مہم شروع کیا تھا جس کا افتتاح عمران خان اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے خود کیا تھااور عمران خان نے اس موقع پر اعلان بھی کیا تھا کہ چترال میں صفائی کے اس ماڈل کو صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ محمد ہارون نامی شخص کے الزامات قطعی طور پر بے بنیاد ہیں اور ایک کروڑ 60لاکھ روپے کی کہانی انہوں نے مفروضے کی بنیاد پر گھڑ لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد ہارون پہلے اس 14لاکھ روپے کا حساب دیں جوکہ انہوں نے ٹورسٹ فیسی لیٹیشن سنٹر کے قیام کے لئے محکمہ سیاحت سے لی ہے لیکن اس سنٹر کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویلج ناظمین ان کو قانونی نوٹس چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر بھیج دیں گے اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے کیونکہ انہوں نے ایک دیانت دار افسر پر بہتان لگادی ہے جوکہ دن رات کم وسائل کے باجود چترال کی خدمت کررہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





