چترال (نما یندہ چترال میل) پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے چترال سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لئے “ک رپشن فری چترال مومنٹ ” کا آغاز کردیا اوربدھ کے روز چترال پریس کلب میں لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر فہیم الجلال پر ایک کروڑ 30لاکھ روپے کرپشن کا الزام عائد کیااور کہاکہ انہوں نے ضلعے بھر کے 100یونین کونسلوں میں ڈسٹ بین اور شاپنگ بیگ کی خریدار ی یہ خطیر رقم استعمال کی لیکن قواعد وضوابط کو پس پشت ڈال دیا اور ٹینڈر طلب کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جبکہ اس خریداری میں کوالٹی اور شفافیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تنظیم کے کنوینر محمد ہارون نے دیگر کارکنان زار بہار، محمد عادل، عبادالرحمن، رحیم اللہ، شفیق الاعظم، محبوب رحمن اوردوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے سال لوکل گورنمنٹ نے ہر ویلج کونسل سے ایک لاکھ 60ہزار روپے وصول کرکے انہیں پلاسٹک کے پانچ ڈسٹ بین اور چند سو شاپنگ بیگ فراہم کردئیے جبکہ ان کا تخمینہ لگایا جائے تو ان پر کل خرچ 20سے 30ہزار روپے نکلاجبکہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر فہیم الجلال نے اس مد میں ہر ویلج کونسل سے ایک لاکھ 60ہزار روپے وصول کئے اور یوں ضلعے کے سو ویلج کونسلوں سے مجموعی طور پرایک کروڑ 60روپے حاصل کی جوکہ خرد برد کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائرکٹر سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ اتنی خطیر رقم کہاں خر چ ہوئی، کیااس خطیر رقم کا ٹینڈر ہوا، ان کا ٹھیکہ دار کون تھا، ٹینڈر نوٹس کہا ں ہے اور کیا اتنے خطیر رقم خرچ کرتے وقت سارے قانونی و آئینی اصولوں کو مدنظر رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس رقم کی وصولی کے باوجود اب تک ضلعے کے صرف پانچ ویلج کونسلوں کو یہ ڈسٹ بین اور شاپنگ بیگ مل گئے ہیں لیکن مذکورہ افسر ٹھیکہ داروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چترال میں ہونے والے اس میگاکرپشن کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دے کر تحقیقات کی جائے جس میں انٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے اور دوسرے تحقیقاتی اداروں پرمشتمل ہوتاکہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کیا جاسکے اور کرپشن فری پاکستان اور چترال فری چترال کا قیام عمل میں آسکے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



