چترال (نما یندہ چترال میل) چترال میں سو روپے سے کم مالیت کے اسٹامپ پیپر کی عدم دستیابی پر عوام پریشان ہیں جوکہ مہنگائی وگرانی کے اس دورمیں ذیادہ مالیت کے اسٹامپ پیپر خریدنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ان کی جیب پر اضافی بوجھ پڑتا ہے جبکہ اسٹامپ فروش بھی طویل عرصے سے اس صورت حال سے نالان ہوکر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ اسٹامپ ونڈر ز ایسوسی ایشن چترال کے صدر سرور خان کے زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس میں منظور کردہ قرار دداد میں ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج چترال اور ڈی سی چترال سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 200روپے سے کم مالیت کے اسٹامپ پیپرز کی دستیابی کو یقینی بنائی جائے بصورت دیگر وہ احتجاج اور ہڑتال پرمجبور ہوں گے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نا ن جوڈیشل اسٹامپ کی سو اور دو سو سے کم مالیت کی طلب ذیادہ ہوتی ہے اور اب 30روپے مالیت کی اسٹامپ کی بجائے عوام کو سو اور دو سو روپے کے اسٹامپ خریدنا پڑرہا ہے اور اس سلسلے میں چترال کے تمام ادارے اور عوام انتہائی مشکلات میں مبتلا ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





