چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کے جنوب میں تین الگ تھلگ جنت نظیر وادیوں بمبوریت، رمبور اور بریر میں بسنے والے منفرد اور قدیم ترین تہذیب کے حامل کالاش قبیلے کا سال میں سب سے اہم اور موسم بہار کے سلسلے میں منائی جانے والی فیسٹول چیلم جوشٹ کا باقاعدہ آغاز منگل کے روز رمبور وادی میں دودھ پلانے کی خصوصی رسم سے ہواجس میں ہر عمر کے مرد وزن اور بچوں نے شرکت کی اور عبادت گاہ میں رکھے گئے دیوتاؤں پر دودھ چھڑکنے اور آنے والی موسم گرما کے دوران بہتر حالات کے لئے اجتماعی دعا کے بعد روایتی ناچ اور گانے میں مصروف ہوگئے۔ اس دن تمام کالاش نت نئے کپڑوں میں ملبوس تھے جبکہ گھروں اور گلیوں کو کسی کے استقبال کی طرح سجائے گئے تھے۔ رمبور گاؤں میں ہر سو خوشی کا ہی سماں نظرآرہا تھا اور مختلف مقامات پر اجتماعی ناچ گانے کے بعد سب سے بڑا پروگرام چہار سو کے نام سے قائم گروم گاؤں میں شروع ہواجوکہ رات گئے تک جاری رہے گا۔ چہار سو میں ہر عمر کے مردو خواتین الگ ٹولیوں میں ایک دائرے میں رقص کررہے تھے جبکہ وقفے وقفے سے مترنم نعرے لگاتے رہے جن سے وادی کی پہاڑیں گونج اٹھتے رہے۔ تینوں وادیوں کی پہاڑوں سے چند ہفتے قبل ہی برف پگھل جانے کے بعد موسم بہار اپنی جوبن پر ہے اور ہر طرف ہریالی ہی ہریالی دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کرکے رکھ دیتی ہے تو وادی کی لمبائی کے رخ میں بہنے والی ندی کی شور نے وادی میں نئے آنے والوں پر عجیب سی کیف پیدا کردی تھی۔رمبور وادی میں چیلم جوشٹ کا احتتام بدھ کے روز، بمبوریت میں جمعرات اور بریر میں جمعہ کے روز ہوگا۔ منگل کے روز بمبوریت وادی میں گہماگہمی دیکھنے میں آئی جوکہ سب سے بڑی کالاش وادی ہے جہاں پر ہوٹل اور دوسری سہولیات موجود ہونے کی وجہ سے ذیادہ تعدادمیں سیاح پہلے اسی وادی کا رخ کرتے ہیں۔ بریر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق چیلم جوشٹ کی تیاریاں اپنی عروج کو پہنچ چکی ہیں جہاں پر کالاش تہذیب وثقافت بالکل قدیم اور اصل شکل میں موجود ہے۔ فیسٹول کی وجہ سے وادیوں میں ہوٹل اپنی گجائش کے مطابق بھر گئے ہیں جبکہ ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا (ٹی سی کے پی)نے بمبوریت میں سیاحوں کے لئے خیمہ بستی کا انتظام کیا ہے تاکہ باہر سے آنے والے سیاحوں کو ہوٹلوں میں کمرا نہ ملنے پر تکلیف کا سامنا نہ ہو۔ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد اس مرتبہ دیکھی گئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی سیاح تہوار سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے ہیں البتہ رمضان المبارک کی وجہ سے چترال کے مقامی لوگ کم تعداد میں دیکھے جارہے ہیں۔ سیاحوں کو کالاش وادیوں تک پہنچنے میں رہنمائی سمیت وادیوں کے اندر فیسٹول کے دوران مختلف سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹی سی کے پی نے خصوصی انتظام کیا ہے۔ رمبور میں آئی ہوئی ایک فرانسیسی خاتون نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ انہوں نے کالاش لوگوں اور ان کی تہذیب سے متعلق جو بھی سنا تھا، بالکل وہی پایا جوکہ ان کے لئے خوش کن ہے جبکہ یہ وادی دنیا کے خوبصورت ترین ٹورسٹ ریزرٹوں میں ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ کالاش جیسے بھولے بھالے اور اپنی ثقافت سے محبت کرنے والے دنیامیں کہیں نہیں ہیں اور چیلم جوشٹ فیسٹول میں شرکت کرکے ان کوبہت خوشی مل رہی ہے۔ بیرون ملک اور اندرون ملک سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





