چترال (محکم ایونی) چترال پشاور سفر کرنے والے مسافروں اور مقامی لوگوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بے حسی پر ماتم کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ دروش سے چترال شہر تک روڈ کی حالت انتہائی شکست وریخت کا شکار ہو چکی ہے، جا بجا اُکھڑے ہوئے تارکول کے کھڈے اور دونوں سائڈوں پر کالر ختم ہونے کی وجہ سے سڑک آمدورفت کے بالکل قابل نہیں ہے۔ جبکہ مختلف مقامات پر کلوٹ ملبے سے بھر گئے ہیں اور برساتی نالوں میں سیلابی ملبے نے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ لیکن اس لاوارث روڈ کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔ دروش ایون، بروز سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ کہ اس روڈ کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔ جبکہ ٹریفک میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔ اور بھاری ٹرکوں کی آمدورفت بھی بڑھ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور آئے روز حادثات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔ کہ تین ہفتے پہلے اس روڈ کے کھڈوں کی مرمت کی گئی۔ لیکن مرمت کے بعد ہی جب بارش ہوئی۔ توکھڈوں کی بھرائی میں استعمال شدہ تارکول تمام اُکھڑ گئے اور کھڈے و خندقیں دوبارہ نمایاں ہوئیں۔ سڑک کی حالت ناقابل بیان ہے۔ لیکن آج تک این ایچ اے کے کسی آفیسر نے اس کا نوٹس نہیں لیاا ور مسافروں پر جو بیت رہی ہے۔ اُس پر ادارے کی ناقص کارکردگی پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ دروش سے چترال مین روڈ کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ اوراس روڈ کی مرمت کے نام پر جس ٹھیکہ دار نے ناقص میٹریل استعمال کرکے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ اُس کے خلاف انکوائری کی جائے۔ مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے جو حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کی کارکردگی پر نظر رکھتے ہیں۔ اور نہ عوام کی مشکلات کا اُنہیں احساس ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





