چترال (محکم الدین) رامان لاسپور کے رہائشی مینہ گل نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے صوبائی حکام سے اپیل کی ہے۔ کہ پھرگام لاسپور میں قوم ڈانذے کی زمین پر پبلک ہیلتھ کے زیر نگرانی تعمیر شدہ واٹر ٹینکی کی ملازمت کو دھوکا دہی اور اقربا ء پروری کا شکار ہونے کا نوٹس لیا جائے۔ اپنے جملہ دستاویزات کے ساتھ اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ رامان لاسپور میں قوم ڈانذ ے کی زمین پر تعمیر شدہ واٹر ٹینکی کی ملازمت کیلئے برادری کے تمام لوگوں نے اُن کے بیٹے نیت گُل کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ اور تحریری طور پر اپنے فیصلے سے محکمہ پبلک ہیلتھ کو آگاہ کرتے ہوئے اُنہیں ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن محکمہ ہذا کے ایک اہلکار نے اپنا ذاتی تعلق استعمال کرتے ہوئے اقرباء پروری کی بنیاد پر یہ ملازمت نیت گُل کو دینے کی بجائے اپنے بہنوئی وورگلاب ولد کبیر خان کو دلوایا ہے۔ جن کا ٹینکی کی زمین سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس حوالے سے قوم ڈا نذے کے افراد نے متفقہ طور پر ایک تحریری قرارد ادمتعلقہ ادارے کو بھیج دی ہے۔ جس میں انہوں نے مذکورہ ملازمت دھوکا دہی اور اقرباء پروری سے دوسرے فرد کو دینے کی پُر زور مذمت کی ہے۔ اور خبر دار کیا ہے۔ کہ اس پر اگر محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام نظر ثانی نہیں کریں گے۔ تو وہ اپنے زمینات سے گزرنے والے تمام پائپ اُکھاڑ دیں گے۔ اور ٹینکی گرا دی جائے گی۔ جس کے نتیجے میں گاءوں پھورت اور پھرگام کے پینے کے پانی سے محرومی اور کشیدہ حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارہ اور اہلکار پر عائد ہوگی۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ حالات کشیدہ صورت اختیار کرنے سے پہلے اس پر نظر ثانی کرکے میرے بیٹے نیت گل کو یہ ملازمت دی جائے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات