چترال (محکم الدین) چترال شہر کے اطراف سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد نے سعودی حکومت کی طرف سے ملنے والی امدادی پیکیج کی تقسیم کے نام پر بیت المال چترال اور ویلج ناظمین چترال کی ملی بھگت سے بندر بانٹ کرنے اور اقرباء پروری کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے، کہ آخر تمام غرباء اور مستحقین چترال شہر میں کہاں بستے ہیں۔ کہ شہر کے مضافات کے نادار کسی کو نظر نہیں آرہے ہیں۔ مختلف دیہات کے باشندوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ حکومت سعودی عرب نے ماہ رمضان میں مستحقین کیلئے امدادی پیکیج کی فراہمی کو ممکن بنایا، وہ یقینا قابل ستائش ہے۔ لیکن افسوس کا مقام یہ ہے۔ کہ ہر بار بعض مقامی ناظمین کی ایما پر انتظامیہ امدادی اشیاء چترال شہر میں ہی تقسیم کرتی ہے۔ جس سے اطراف کے مستحق نادار اور غرباء محروم رہتے ہیں۔ اور موجودہ تقسیم بھی سابقہ کی طرح اقرباء پروری کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ لیکن ضلعی انتظامیہ چترال خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس سے قبل حکومت قطر کی طرف سے ملنے والی امداد کی بھی بندر بانٹ کی گئی۔ اور راتوں رات مستحقین کا لیبل لگا کر امدادی اشیاء و خوردونوش متفقین و اراکین اور منظور نظر افراد میں تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ضلعی انتظامیہ کویہ معلوم ہونا چاہیے۔ کہ چترال شہر کے دس مربع کلومیٹر ایریا سے باہر بھی مجبو ر و نادار لوگ رہتے ہیں۔ اور وہ شہر میں بسنے والوں کے مقابلے میں امداد کے زیادہ مستحق ہیں۔ شہر میں امدادی اشیاء ہتھیانے کیلئے ایک باقاعدہ گروپ موجود ہے۔ جو سیاسی بنیادوں پر نمبر بنانے اور اقرباء پروری سے اپنوں کو نوازنے کے طریقوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے بیت المال چترال کے طریقہ کار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اور کہا۔ کہ ہربار امدادی اشیاء کی تقسیم کے موقع پر دوسرے علاقو ں کے مستحقین کے ساتھ نا انصافی ہوتی ہے۔ اور اس گینگ میں بیت المال بھی شامل ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





