مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش کی ہدایت اور ڈائریکٹر ایجوکیشن خافظ محمد ابراہیم کے درخواست پر محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے الیکشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا
سیکریٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے دفتر سے اعلامیہ جاری۔
ال ٹیچرز ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پی ایس ٹی سے لے کر ایس ایس ٹی تک کے اساتذہ حصہ لیں گے۔
عزیر علی ایڈیشنل ڈائریکٹر (اسٹبلشمنٹ) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم الیکشن کمشنر منتخب۔
صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) بطور ضلعی ریٹرننگ افسران الیکشن میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
الیکشن کمشنر کو انتخابات کے لیے ضروری اقدامات و انتظامی امور جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت جاری