چترال(نمائندہ چترال میل)ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹرحیدرالملک،ریجنل پروگرام منیجرآغاخان ہیلتھ سروس چترال معراج الدین،ای پی آئی کواڈینیٹرچترال ڈاکٹر فیاض رومی اوردیگر نے کہاہے کہ ماں اوربچے کی صحت کاہفتہ 30سے 6مئی تک منایاجائیگا۔ جس کامقصدماں اوربچے کی ہیلتھ ایجوکیشن کویقینی بناناہے۔انہوں نے تمام متعلقہ اسٹاف کو ہدایت کی کہ ماں او ربچے کی صحت کے حوالے سے منا ئے جانے والے ہفتے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری امانت داری کے ساتھ نبھائیں،اور اس ہفتے کے دوران لیڈ ی ہیلتھ ورکرز خواتین دیہی مراکز اور گھر گھر جاکر حاملہ خواتین اور چھ ما ہ سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی بنیادی غذائیت،نمونیہ اوراسہال سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ماں اور بچے کی ہیلتھ ایجوکیشن سے متعلق آگاہی کے لئے پورا ہفتہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کراس مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ ماں اور بچے کو متعدی بیماریوں سے بچایاجاسکے، مہم کے دوران ماؤں کو اس بات کی طرف قائل کیا جائے کہ وہ بچوں کو دودھ پلاتے وقت صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے جسم سمیت کپڑوں کو صاف رکھیں۔ دودھ پلانے والی مائیں اگر صفائی کا خاص خیال رکھیں تو بچوں کی اموات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی اچھی صحت کیلئے حکومت خیبرپختونخوا کی طرف سے ہفتہ منانے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کیلئے گھر گھر آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ بچوں کی غذائی قلت کو دوراور ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس موقع پرڈاکٹرفرمان نظار،ڈاکٹرضیاء الدین،ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول افیسرڈاکٹرفرح جاوید اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں میں بنیادی غذا کی کمی کی وجہ سے وہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ بچوں کا مربوط ہفتہ صحت و صفائی، غذائیت اور حفظان صحت کے بہتر اصولوں پر عمل کا معیار بہتر بنا کر بچوں کی زندگیاں بچانے اور ان کی نشو ونما کے لیے ایک ماڈل فراہم کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ ماں او ربچے کی صحت کا ہفتہ کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










