چترال (نمائندہ چترال میل) گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہاشو فاونڈیشن اور چترال کے دو تنظیموں چترال کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (سی سی ڈی این) اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمت کے یاد داشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جسے چترال کی ترقی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق تینوں تنظیمیں ضلعے کی ترقی کے لئے ایک صفحے پہ آکر مختلف سرگرمیاں شروع کریں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ ایک مضبوط اور مربوط رابطہ کاری کے ذریعے منسٹریوں اور بین الاقوامی این جی اوز اور دوسرے اداروں کے ساتھ چترال کے حوالے سے امور پر بات آگے بڑہاتے ہوئے ان مواقع سے استفادہ کریں گے۔ اسی طرح یادداشت کی رو سے تینوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے نیٹ ورکنگ کے ذریعے کام کریں گے۔مفاہمت کی یادداشت پر ہاشو فاونڈیشن کی طرف سے کنٹری ڈائرکٹر عائشہ خان نے دستخط کئے جبکہ سی سی ڈی این کی طرف سے چیرمین سرتاج احمد خان اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے صدر محمد وزیر خان نے دستخط کئے۔ اس موقع پر سی سی ڈی این کے چیرمین اور چیمبر آف کامرس سے بانی صدر سرتاج احمد خان نے کہاکہ لواری ٹنل کی تکمیل کے بعد چترال میں پیدا نئی صورت حال میں معاشی سرگرمیوں کے ان گنت مواقع پیدا ہوگئے ہیں اور چترال کو سی پیک کا مجوزہ متبادل روٹ بنانے کے بعد مقامی جوانوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے جس سے عہدہ برا ہونا کسی ایک ادارے کی بس کی بات نہیں ہے۔ ہاشو فاونڈیشن کے کنٹری ڈائرکٹر عائشہ خان نے کہاکہ چترال ہاشو فاونڈیشن کے لئے نیا نہیں ہے جہاں ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ اور ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اور تعلیم سمیت کئی اور سیکٹروں میں اس ادارے نے کئی منصوبے مکمل کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ چترال کے دو معروف اور بنیاد ی اہمیت کے حامل اداروں کے ساتھ کام کرکے ہاشو فاونڈیشن پہلے سے ذیادہ اس علاقے میں غربت کے خاتمے سمیت ترقی کے اشاریہ کو آگے بڑہانے میں کامیاب ہوگا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





