چترال (نمائندہ چترال میل) کھوار کے سینئر شاعر اور انجمن ترقی کھوار چترال کے سینئر نائب صدر صادق اللہ صادق کے شعری مجموعہ “ہردی پھت”کی تقریب رونمائی ہفتے کے روز ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس میں معروف ماہر تعلیم اور ادیب مکرم شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ شعبہ جغرافیہ پشاور یونیورسٹی کے سابق چیرمین پروفیسر اسرار الدین نے صدارت کی اور کے پی بار کونسل کے رکن عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ اعزازی مہمان تھے۔ کتاب پر تبصرہ کرنے والوں میں شہزادہ تنویر الملک، صالح ولی آزاد، ظہیرالدین، ظفر اللہ پرواز، محمد یوسف شہزاد، عنایت اللہ اسیر، زاکر محمد زخمی اور دوسرے شامل تھے جنہوں نے صادق اللہ صادق کی شعری معیار کو سراہتے ہوئے کتاب میں شامل اشعار کو معیار کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کی شاعری ہجرووصال سے آگے بڑھ کر حالات حاضرہ سے متعلق مضامین اور امور کو اپنے اندر سمویا ہوا ہے اور معاشرے کی اصلاح اور بہتری کے لئے اس میں خطیر خواہ مواد موجود ہے۔ اس موقع پر اپنی خطاب میں پروفیسر اسرار الدین نے کہاکہ کھوار نثر کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ کھوار شاعری پر بہت کام ہوچکاہے۔ انہوں نے کھوار زبان وادب کی ترقی کے لئے کھوار اکیڈیمی کا قیام، کھوار کلچر کو مختلف زبانوں میں تحریروں کے ذریعے ضلعے سے باہر متعارف کروانے اور کھوار رسم الخط کے لئے ایک معیاری پیمانے مقرر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر اسرا رالدین نے صادق اللہ صادق کی شاعری کی مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی مکرم شاہ نے کتاب میں شامل اشعار پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے کہاکہ ان میں جہاں معاشرتی برائیوں کا ذکر ہوا ہے تو وہاں پر عالم اسلام میں مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہونے اور مسلم امہ کی یکجہتی کا درس بھی ملتا ہے۔ عبدالولی خان عابد نے کھوار شاعروں اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جب تک ہم خود اس کام کا بیڑا نہیں اٹھاتے اور کھوار زبان میں زیور طبع سے اراستہ ہونے والی کتابوں کو خریدنے اور پڑھنے کا اہتمام نہیں کریں گے تو ادب کی ترقی کا خواب شرمند ہ تعبیر نہیں ہوگا۔ اس تقریب کا اہتمام انجمن ترقی کھوار نے کیا تھا۔
تازہ ترین
- ہومانتقال پرملال۔۔مفتاح الدین (المفتاح مڈیسن اسٹور اتالیق بازار چترال)ساکن زرگراندہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- ہومڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م