چترال (نمائندہ چترا ل میل) عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار جماعت ہونے کے ناطے اس پارٹی کو جب بھی خدمت کا موقع ملا ہے، چترال کی ترقی کو چارسدہ اور مردان کے برابر فوقیت دے دی اور یہ سلسلہ ہمیشہ کے لئے جاری رہے گا اور اس صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کرنا اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ترقی کے دوڑ میں سہارا دینا فخر افغان باچاخان کی سیاسی فلسفے کا لازمی جزو ہے۔ چارسدہ میں اپنی رہائش گاہ ولی باغ میں پارٹی کی صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی کی آمد اور مبارک بادی کے ساتھ چترال کا روایتی تخفہ پیش کرنے کے موقع پر چترال سے متعلق میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1970ء اور 2010ء کی دہائیوں میں اے این پی کی حکومتوں نے چترال میں نمایان ترقیاتی کام سرانجام دئیے جن میں بجلی گھر، ڈگری کالج اور بائی پاس روڈ شامل ہیں اور یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ یہ چترالی عوام کا حق تھا جسے باچاخان کے پیروکاروں نے پورا کردیا اور وہ کام کردیا جوکہ موجودہ حکمران سو سال میں بھی پورا نہیں کرپائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ چترال میں اے این پی کو تنظیمی لحاظ سے مضبوط بنائیں گے اور بہت جلد ہی چترال کا تفصیلی دورہ کرے گا جہاں کے غیور عوام تک خدائی خدمت گار کا پیغام پہنچانے میں کسر نہیں چھوڑا جائے گا جہاں انتخابات میں بہتر کارکردگی نہ ہونے کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ ارندو سے لے کر بروغل تک عوام کو اس پارٹی کے منشور اور پروگرام سے مکمل طور پر آگاہی حاصل نہ تھی۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پار
ٹی کا مستقبل روشن ہے جہاں خدیجہ بی بی جیسی مخلص اور بے لوث اور باچا خان کے سپاہی موجود ہیں اور وہ دن دور نہیں جب چترال میں ہر گھر پر سرخ جھنڈا لہرارہا ہوگا اور اے این پی وہاں ایک ناقابل تسخیر سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی۔ انہوں نے خدیجہ بی بی کی وساطت سے چترال عوام کا شکریہ اداکیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات