چترال (نمائندہ چترال میل) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی گزشتہ نوماہ کی حکومت کی ناکامی، غربت میں اضافہ، غیر ملکی قرضے کئی گنا بڑھ جانے، عوام کی مایوسی وبے بسی اور ادویات جیسے چیزوں کا عام آدمی کی پہنچ سے باہر جانے کی تاریخ ہے اور عوام کو اب پتہ چلا ہے کہ کس طرح سبز باغ دیکھاکر انہوں نے الیکشن کو لوٹ لیا اور یہ بھی سادہ لوح عوام کو اب باور ہوگئی ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کے پاس کوئی وژن نہیں ہے اور وہ خالی خولی تقریر اور مخالفین کے خلاف دشنام طرازی سے ذیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔ چترال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کا اس حکومت پر بڑا گھمنڈتھا مگر ایک سال کے عرصے میں وہ ان کی کارکردگی کو جانچ کر ان سے مایوس ہوگئے ہیں جوکہ تشویشناک بات ہے کیونکہ ملکی معیشت کو ان سے ہی سہار ا مل جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانا درست نہیں ہے اور پی ٹی آئی پارلمینٹ کو چھوڑ کر اس واسطے کو استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کا بھیانک نتیجہ برامد ہوگا۔ انہوں نے مولانا فضؒ الرحمن اور آصف زرداری سمیت دوسری اپوزیشن جماعتوں کو مشور ہ دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے او رتحریک کے لئے سڑکوں پر نکل جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اپنی پے درپے ناکامیوں کی وجہ سے یہ خود گرنے والی ہے اور کسی بھی وقت دھڑام سے زمین پرآگرے گا۔ انہوں نے چترال میں زلزلہ اور سیلاب کے متاثریں کی بحالی اور ضلعے میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کرنے پر بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت کے پاس ایک کروڑ نوکریاں اور پچا س لاکھ گھر ہیں تو ان پر سب سے ذیادہ حق اہالیان چترال کا بنتا ہے۔ اس موقع پر ضلع ناظم مغفرت شاہ، امیر ضلع مولانا جمشید احمد اور ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل انہوں نے متعدد پروگرامات میں شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات