چترال(نمائندہ چترال میل)اتوار14اپریل کو فرنٹیئر کور پلک سکول اینڈ کالج(FCPS) چترال میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پلے گروپ کلاس سے لیکر کلاس ہشتم تک کے تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کی گئی۔چیئرمین ایف سی پی ایس اینڈ کالج کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں سکول کے بچوں نحمد باری تعالیٰ،نعت شریف،ملی نغمے اور انگریزی اور اردو میں خاکے پیش کئے۔ساتھ ساتھ بچوں نے وطن سے محبت کا اظہار ٹپلو کی شکل میں کیا۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال کرنل معین الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین اور معاشرے کے دیگر افراد کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کے نونہالوں کی درست سمت پر رہنمائی کریں اور آگے جاکر یہی بچے ملک وقوم کا باگ دوڑ سنبھالیں گے۔تقریب میں مہمان خصوصی کرنل معین الدین اور دیگر معزز مہمانان نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور تقریب میں مختلف شعبوں میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقیسم کیے۔
اس کے علاوہ سکول میں Annwal Carnivalکا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کھانوں کے اسٹالز کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کے لیے کھیلوں اور گھڑ سواری کا بھی انتظام کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات