چترال (نمائندہ چترال میل)عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے نومنتخب صدرالحاج عیدالحسین،صوبائی نائب صدرخواتین ونگ خدیجہ بی بی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسرداراحمد خان،صوبائی کونسل کے ممبرمسرت جان اورسیدعباس حسین جان نے صوبائی صدرکے انتخاب کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواامیرحیدرخان ہوتی و دیگرصوبائی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں پارٹی ڈسپلن کے تحت کام کرکے ضلع بھرمیں پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے،اے این پی باچا خان کے نظریات کی میراث ہے اور ہم چترال کی تعمیر وترقی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں،عوامی نیشنل پارٹی چترال میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے کونسلروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کااظہار کیا اور مجھے بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی۔نومنتخب صدر نے کہا کہ میں پارٹی کیلئے دن رات محنت کروں گا اور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے بھرپور محنت اور جدوجہد جاری رکھوں گا۔ عوامی نیشنل پارٹی اصولوں کی سیاست کررہی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ چترال کے عوام کیلئے ہرپلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے آنے والی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوامی نیشنل پارٹی کی ہی ہوگی۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے چترال کے نومنتخب ضلعی عہدہ داروں کومبادک بادیتے ہوئے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے انٹراپارٹی الیکشن میں عہدیداروں کے انتخاب کے لئے تمام ترجمہوری تقاضے پورے کئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اے این پی اگرجمہوریت کے لئے جدوجہد کررہی ہے تو اس میں جمہوریت موجود ہے دیگرسیاسی جماعتوں کوبھی جمہوری سوچ لیکرکام کرناچاہئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات