کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کادوسراورکشاپ ڈی ایچ ڈی سی کی جانب سے ٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ میں اختیام پذیر

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال کے تعاون سے ٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کے موضوع پردو روزہ ورکشاپ کے اختتامی پروگرم سے مہمان خصوصی الوعظ علی اکبرقاضی،ٹریننگ سہولت کارڈاکٹرالانورسلام،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاد احمد اورشاکرالدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کسی بھی ادارے کی کامیابی کے لئے ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر اور مریض کے مابین ایک اعلیٰ اور ارفع رشتے کی نزاکت کے پیشِ نظر طبی اخلاقیات کو معالجین کے لئے لازم و ملزوم قرار دیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ا س ورکشاپ کامقصداسٹاف کوموثررابطہ اوراخلاقیات کے حوالے سے آگاہی دیناہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخواتمام اسٹاف کے کمیونیکشین سکلزاوراخلاقیات کوبہتربنانے کے لئے مذکورہ ٹریننگز کولازمی قراردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ مقدس پیشہ سے وابستہ ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرکے حقیقی مسیحا کا کردار ادا کرنا ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم نے ہر حال میں مل کر نبھانا ہے اور تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ورکشاپ میں ڈاکٹرز،نرسسر،پیرامیڈیکل اسٹاف،ایل ایچ ایس اوردیگراسٹاف شرکت کی۔انسان دولت سے لوگوں کا دل نہیں جیت سکتے لہذا اپنے اچھے اخلاق سے ان کا دل جیت سکتاہے۔آخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کی۔