ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال فضل باری نے فیلڈ اسٹاف پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ال بازار کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارکر آشیائے خوردونوش کی صفائی سمیت نرخنامہ پر عملدرامدکا جائز ہ لیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) شہریوں کی طرف سے شکایات موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال فضل باری نے فیلڈ اسٹاف پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی جس نے پولیس کی معیت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے دو کینٹینوں سمیت چترال بازار کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارکر آشیائے خوردونوش کی صفائی سمیت نرخنامہ پر عملدرامدکا جائز ہ لیا۔ صفائی کی ناقص معیار، غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور نرخنامہ کی خلاف ورزی پر فوڈ ایکٹ کے تحت کئی دکانداروں کو موقع پرجرمانے کئے جبکہ دو مختلف دکانداروں اورکینٹین مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کردئیے گئے۔ دریں اثنا ء ڈی ایف سی چترال نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ نرخنامے میں درج کردہ قیمت سے ذیادہ وصول کرنے والے اور صفائی کا مطلوبہ معیار قائم نہ رکھنے والے دکانداروں اور ریسٹوران مالکان کے خلاف شکایات محکمہ خوراک کے ضلعی دفتر میں پیش کردیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔