چترال (نما یندہ چترال میل) صدیوں سے چترال کی کالاش وادیوں میں برف پر کھیلا جانے والا معروف کھیل (زم پچئے میشک) سنو گالف کا پندرہ روزہ فیسٹول کلاش وادی بمبوریت میں ڈھول کی تھاپ پر اختتام پذیر ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ تھے۔ جبکہ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور صدر تھریک انصاف چترال عبد الطیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یہ فیسٹول کاتی کلچر ڈویلپمنٹ آ رگنائزیشن کے زیر انتظام منعقد کیا گیا۔ جس میں تینوں کالاش ویلیز اور گبور سمیت بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کراکال بمبوریت اور گبور لٹکوہ کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں گبور نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کے مقابلے میں گیارہ گولوں سے کامیابی حاصل کرکے فیسٹول اپنے نام کر لی۔ قبل ازین مہمان خصوصی ایم پی اے وزیر زادہ نے گیند کو ہٹ لگا کر فائنل میچ کا افتتاح کیا۔ اس تین فٹ برف میں سینکڑوں تماشائی مقابے کے اس گیم سے لطف اندوز ہوئے۔ اور تماشائیوں کی طرف سے کھلاڑیوں کو داد دیتے ہوئی پوری وادی گونجتی رہی۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ڈانس کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ سنو گالف چترال کی کالاش وادیوں کا بہت ہی معروف کھیل ہے۔ جو سردیوں میں دو سے تین فٹ برف میں کھیلا جاتا ہے۔ یہ کھیل بارویں صدی میں افغانستان کے صوبہ نورستان میں متعارف ہوا۔ اور بعد آزان نورستان کے باشندے ریاستی دور میں مہتر چترال کی اجازت سے کالاش وادیوں اور گبور میں رہائش اختیار کی۔ تو 1890میں یہ کھیل کالاش وادیوں میں منتقل ہوا۔ اور آج تک سردیوں میں برفباری کے دوران کھیلا جاتا ہے۔ یہ کھیل اتنا مقبول ہوا۔ کہ آج کل کالاش اور کھو قبیلے کے لوگ بھی اسے انتہائی شوق سے کھیلتے ہیں۔ فیسٹول کے اختتام پر مہمان خصوصی اقلیتی رکن اسمبلی وزیر زاداہ خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ وہ صوبائی منسٹر ٹو رزم و کھیل و ثقافت عاطف خان کا خاص پیغام لے کر اس فیسٹول میں شریک ہیں۔موجودہ صوبائی حکومت سیاحت کے فراغ کھیلوں کو ترقی دینے اور قدیم کھیلوں کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا۔ انہوں نے کاتی کلچر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیرمین اور ادارے کی تعریف کی۔ کہ انہوں نے فیسٹول منعقد کرکے علاقے کے لوگوں خصو صا نوجوانوں کو صحت مند تفریح کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ صوبائی حکومت چترال کیلئے جن پچپن کروڑ فنڈکا اعلان کیا ہے۔ اُس میں سے پندرہ کروڑ کالاش ویلیز میں سیاحتی ترقی پر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کو دو ڈسٹرکٹ بنانا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ اس سلسلے نئے آسامیوں کو پر کرنے کا کام آیندہ ماہ تک ہو جائے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات