چترال (نما یندہ چترال میل) ویلج کونسل کوغذی کے کونسلر اور معروف سماجی وسیاسی شخصیت احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو درپیش اس کڑی اور کٹھن وقت میں سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف سے صلاحیت، تجربہ اور بین الاقوامی سطح ان کی اثر ورسوخ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں فوری طور پر وطن آنے کی دعوت دی جائے اورا ن کی ہدایات کی روشنی میں بھارت سے چپقلش کے مسئلے کو حل کیا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال سے کراچی تک عوام پرویز مشرف کی حب الوطنی کا معترف ہے جس نے ‘سب سے پہلے پاکستان’کا نعرہ بلند کرکے اس بکھری ہوئی قوم میں ایک نئی روح پھونک دی تھی اور وطن عزیز کے خلاف اُس وقت کی بین الاقوامی سازش کو اس نے اپنی حکمت عملی سے پاش پاش کردیا تھا اور ملکی تاریخ کا اس مایہ ناز جرنیل نے ملک کو بھیانک ترین بحران سے بخیریت نکال لایا تھا۔ احمد خان نے کہاکہ موجودہ حالات میں بھی قوم کو پرویز مشرف کی قیادت اور سربراہی کی اشد ضرورت ہے اور یہ بدقسمتی کا مقام ہوگا اگر اس سے فائدہ اٹھانے کا کوئی اہتمام نہ کیا گیا اور اس مرد حق پر جھوٹے کیسوں کا خاتمہ کرکے اسے وطن واپس نہ لایا گیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





