چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی مدد سے چترال ٹاؤن میں بائی پاس روڈسمیت دوسرے پبلک مقامات پر سینکڑوں تعداد میں چنار کے درخت لگائے گی۔ اس سلسلے میں پیر کے روز ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر، ڈی ایف او فارسٹ شوکت فیاض، ٹی ایم او چترال قادر ناصر، اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ انجینئر فہیم الجلال، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو چترال انجینئر عتیق الرحمن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محی الدین اور تحصیل افیسر انفراسڑکچرز انجینئر سیف الرحمن نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چنار کے پودوں کی فراہمی اور تکنیکی معاونت محکمہ جنگلات کی ذمہ داری ہوگی جبکہ ان کی نگہداشت کی ذمہ داری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پر ڈال دی گئی۔ اس موقع پر ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ چنار کا درخت کی افزائش کے لئے چترال کا آب وہوا نہایت ہی موزون ہے اور چترال کی خوبصورتی میں چنار کے درختوں کا اہم حصہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ چنار کا درخت چترال کے کلچر کا حصہ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اہمیت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ہر سال بڑی تعداد میں چنار کے درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سول سوسائٹی کو بھی شریک کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





