چترال(نمائندہ چترال میل)چترال بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا۔جس کی وجہ سے صارفین انتہائی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔دفترات سمیت کاروبار زندگی بھی متاثر ہوکررہ گئے۔اس کے علاوہ آئے روز ٹرانسفارمروں کی خرابی کی وجہ سے بھی متاثرہ علاقہ میں چار چار دن اور دوسرے علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی معمول بن گئی۔ذرائع کے مطابق چترال میں تعینات پیسکو کے ایس ڈی او چترال میں صارفین کی طرف سے بلوں کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر لوڈشیڈنگ کرا رہا ہے۔جبکہ چترال میں 95فیصد صارفین بجلی کی بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کررہے ہیں۔اور لوگ بل ادا نہیں کررہے اُن کی بجلی کاٹی جائے۔ صارفین نے ایک اشتہار کے ذریعے پیسکو کے ایس ڈی او کو خبردار کیا ہے کہ صارفین کے ساتھ جو ظلم کا برتاؤ کیا جارہا ہے اُسے فوراًبند کرکے بل میٹر ریڈنگ کرکے وصول کیے جائے۔میٹر ریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں پر یونٹ بقایا ہوتے ہیں جوکہ پیسکو اہلکاروں کی غفلت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پیسکو والے بجلی کے بلوں کو متعلقہ صارف تک پہنچانے کے بجائے اکثر مسجدوں اوردکانوں میں چھوڑ جاتے ہیں جسکے وجہ سے بھی اکثر بل اداہونے سے رہ جاتے ہیں۔اُنہوں نے منتخب نمائندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور ان دنوں اکثر علاقوں میں ٹرانسفارمروں کی خرابی اور بعد میں مرمت کی وجہ سے دوسرے علاقوں کی بجلی بھی بند کی جاتی ہے۔اس لئے ہر ٹرانسفارمر کے ساتھ بریکر لگایا جائے تاکہ دوسرے علاقے بجلی کے لوڈشیڈنگ سے محفوظ رہے۔اُنہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چترال کو36میگاواٹ بجلی کی منظوری دی گئی ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرکے بل ریڈنگ کے مطابق وصول کیے جائے بصورت دیگر چترال کے عوام محکمے کے خلاف سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





