چترال(نمائندہ چترال میل)ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹرافتخارالدین اورریجنل پروگرام منیجرآغاخان ہیلتھ سروس چترال معراج الدین نے کہاہے کہ ماں اوربچے کی صحت کاہفتہ 18سے 25فروری تک منایاجارہاہے جس کامقصدماں اوربچے کی صحت کویقینی بناناہے۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ماں او ربچے کی صحت کے حوالے سے منا ئے جانے والے ہفتے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری امانت داری کے ساتھ نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران لیڈ ی ہیلتھ ورکرز خواتین دیہی مراکز اور گھر گھر جاکر حاملہ خواتین اور چھ ما ہ سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی بنیادی غذائیت کے بارے میں آگاہی اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ادویات فراہم کریں گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ خطیب مولانافضل مولانے کہاہے کہ بچوں میں بنیادی غذا کی کمی کی وجہ سے وہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ بچوں کا مربوط ہفتہ صحت و صفائی، غذائیت اور حفظان صحت کے بہتر اصولوں پر عمل کا معیار بہتر بنا کر بچوں کی زندگیاں بچانے اور ان کی نشو ونما کے لیے ایک ماڈل فراہم کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ ماں او ربچے کی صحت کا ہفتہ کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈسٹرکٹ کواڈینٹرایل ایچ ڈبلیونسیم بی بی اورسپروائززہدہ نے کہاکہ اس مہم کے دوران ضلع بھرمیں دوسال سے پانچ سال تک کے تقربیا45ہزازبچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی ادویات دی جائیں گی اورپندرہ سوکے قریب حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے انجکشن لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ہمارے اسٹاف شہری اور دیہی علاقوں میں گھر گھر جاکر خواتین کو آگاہی فراہم کریں گی اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور پیٹ کے کیڑوں کی ادویات دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ماؤں کو اس بات کی طرف قائل کیا جائے گا کہ وہ بچوں کو دودھ پلاتے وقت صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے جسم سمیت کپڑوں کو صاف رکھیں انہوں نے کہا کہ دودھ پلانے والی مائیں اگر صفائی کا خاص خیال رکھیں تو بچوں کی اموات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات