مولاناہدایت الرحمن جمعیت علماء اسلام کی طرف سے پی کے ون چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے نامزداُمیدوار

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)جمعیت علماء اسلام چترال کے سینئررہنمامولاناہدایت الرحمن کوپی کے ون چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے نامزدکیا گیاہے۔جو جنرل الیکشن 2018میں متحدہ مجلس عمل کی طرف سے انتخاب لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مجلس عمل اسلامی نظام کی منزل حاصل کرے گی،تمام اہل وطن پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے علماء کا ساتھ دیں۔ ایم ایم اے پوری قوم کے لیے رحمت بناہے۔ ملک کی موجودہ صورت حال میں 1973ء کے آئین کے تحفظ اور اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ایم ایم اے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔مولاناہدایت الرحمن مذہبی وسیاسی خاندان کاچشم چراغ ہے 2013کے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (ف)کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کے امیدوار رہے اور 16000سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ آپ ایک ٹرسٹ کے ذریعے بھی غریب اور نادار لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔ اور سیاسی طور پر مختصر عرصے میں نام پیدا کیا۔ جسے محسوس کرتے ہوئے جمعیتء اسلام چترال نے اُنہیں الیکشن 2018کیلئے ٹکٹ دے دیا ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے اس توقع کا اظہار کیا ہے۔ کہ چترال کے اسلام دوست عوام سابقہ کی طرح متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو بھاری ووٹوں سے کامیاب کرکے خیبر پختونخوا اور ملک میں نفاذ شریعت کی راہ ہموار کریں گے۔