چترال(نمائندہ چترال میل)ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹراسراراللہ نے کہاہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف اورملازمین ہسپتالوں میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تمام اضلاع میں ڈاکٹرزکی تعدادکم ہوتی ہے۔مگرپیرامیڈیکل اسٹاف کثیرتعدادمیں ہونے کے ناطے مریضوں کی خدمت اوربروقت طبی امدادفراہم کرنے میں بہتررول اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ان کے مسائل کی طرف فوری توجہ دے رہی ہے۔ان کے کئی مسائل پہلے ہی حل ہوچکے ہیں اب پیرامیڈیکل اسٹاف گریڈ19اورگریڈ20تک ترقی کرسکتے ہیں۔جوکہ صوبائی حکومت ایک فراخدلانہ اقدام اورپیرامیڈیکس اسٹاف کی اہمیت کوتسلیم کرنے کے متارادف ہے۔وہ چترال ہسپتال کے لان میں پیرامیڈیکس ڈے کے موقع پرایسوسی ایشن کے عہدداروں اورممبران سے خطاب کررہے تھے۔اس سے قبل پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرسردارولی خان،چترال پریس کلب کے بانی جہانگیرجگرنے کہاکہ پیرامیڈیکس اسٹاف چترال کی دوردوردارز سرحدی علاقوں سمیت چترال کے مختلف ہسپتالوں میں انتہائی جان فشانی اورذمہ داری سے خدمات سرانجا م دے رہے ہیں،صوبائی حکومت نے اُنکے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پرعمل درآمدکی اشدضرورت ہے۔پیرامیڈیکس کے صدرنے اس موقع پرکہاکہ اگران کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہ دی گئی توہ احتجاج ہڑتال سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات