چترال (نمائندہ چترال میل) انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن چترال کا اجلاس 27 جنوری بروز اتوارجنرل سیکرٹری آئی ٹی اے چترال عبد الغنی کی زیر صدارت گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی ٹی اے کے عہدیداران نے شر کت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امورزیر بحث آئے۔آئی ٹی اے کے عہدیداران نے تعلیمی میدان میں ایم پی اے وزیر زادہ کے خدمات کا خاص کر تذکرہ کیا حصوصاً گرم چشمہ میں ڈگری کالج کا قیام انکی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شرکاء نے امید کا اظہار کیا کہ ایم پی اے وزیرزادہ آئندہ بھی چترال میں تعلیمی میدان میں بہتر ی کے لئے اپنا کردار ادا کر تے رہیگے۔آئی ٹی اے چترال کے عہدیداروں نے شاہد جلال کو بطور پرنسپل گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ شاہد جلال اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برو ئے کار لا کر سنٹینل ماڈل سکول چترال کو ایک معیاری اور مثالی سکول بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔اخیر میں ایم پی اے وزیر زادہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک با صلاحیت استاد کو گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل سکول میں بطور پرنسپل تعیناتی میں اپنا کردار ادا کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





